اردو نیوز اپڈیٹس

بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر کی فیلڈ مارشل اور مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ
بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر نے فیلڈ مارشل عاصم منیر، نیول چیف اور ایئر چیف سے ملاقاتیں کیں جس میں دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق بھی ہوا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان آل خلیفہ نے آج جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس اسٹاف سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور پاکستان و بحرین کے درمیان دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بحرین کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی سطح پر تعاون کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیا، بحرینی کمانڈر نے اپنے دورے کے دوران علیحدہ علیحدہ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے بھی ملاقاتیں کیں۔نیول ہیڈکوارٹرز میں ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعاون اور علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر نے خطے میں مشترکہ بحری سلامتی کے فروغ کے لیے پاک بحریہ کے تعمیری کردار کو سراہا اور علاقائی بحری استحکام کا اہم ضامن قرار دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ایئر ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کے دوران ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاکستان ایئر فورس کی جدیدکاری کی کوششوں، صلاحیتوں میں اضافے، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، مقامی سطح پر دفاعی پیداوار اور جدید تربیتی اصلاحات سے آگاہ کیا۔ فریقین نے ڈرونز، مصنوعی ذہانت، خودکار نظام، جدید سینسرز، ڈیجیٹل جدت، فضائی دفاع کو درپیش نئے چیلنجز اور مربوط دفاعی نظاموں سمیت ابھرتی ہوئی دفاعی ٹیکنالوجیز پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ بحرینی کمانڈر نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، آپریشنل تیاری اور علاقائی امن و استحکام کے لیے ان کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے پاک افواج کی جدیدکاری اور مقامی دفاعی صلاحیتوں کی بھی تعریف کی اور تربیت، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز اور استعداد کار میں اضافے کے شعبوں میں مزید تعاون میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور بحرین کے درمیان مضبوط اور دیرینہ دفاعی شراکت داری کا مظہر ہے. اس سے دونوں برادر ممالک کے درمیان فوجی تعاون کو مزید فروغ ملنے کی توقع ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

11 hours ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

11 hours ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

11 hours ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

11 hours ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

11 hours ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

11 hours ago