اردو نیوز اپڈیٹس

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے زرعی شعبے کے اسٹیک ہولڈرز کے وفد کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے زرعی شعبے کے اسٹیک ہولڈرز کے وفد کی ملاقات وفد میں کسان تنظیموں، ڈیری و لائیو اسٹاک، ویلیو ایڈڈ سیکٹر، بیج بنانے والی کمپنیوں اور قومی اور ملٹی نیشنل اداروں کے نمائندے شامل تھے مالی سال 2026-2027 کے وفاقی بجٹ سے قبل اس ملاقات کا مقصد بجٹ کے حوالےسے زرعی شعبے کے اسٹیک ہولڈرز سےمشاورت تھی شرکاء نے موجودہ علاقائی صورتحال میں امن کے قیام کیلئے وزیراعظم کی قیادت میں امن کی کوششوں کو سراہا شرکاء نے حالیہ متعارف کرائی گئی، سیڈ پالیسی اور زرعی اصلاحات کا خیر مقدم کیا اور اسے زرعی شعبے کیلئے گیم چینجر قرار دیا پاکستان کی معیشت کو بحال کرنے میں زرعی شعبہ انقلابی تبدیلی لانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے : وزیراعظم چینی اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز کے تعاون سے PARC کو زرعی تحقیق میں تیزی لانے کیلئے جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے : وزیراعظم زرعی شعبے کی پائیدار ترقی اور زرعی اصلاحات کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کیلئے وزیراعظم کی ملک بھر سے ماہرین اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل کمیٹی بنانے کی ہدایت وفاق اور صوبوں کے درمیان مؤثر روابط اور وفاقی اور صوبائی پالیسیوں و ضوابط میں ہم آہنگی یقینی بنائی جائے : وزیراعظم وزیراعظم کا فی ایکڑ پیداوار بڑھانے، موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ ہائبرڈ بیجوں کے فروغ، باغبانی کی ترقی، زرعی میکانائزیشن اور ویلیو ایڈیشن پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت کپاس کی پیداوار میں اضافے کیلئے صوبے، بالخصوص بلوچستان، جامع منصوبہ پیش کریں : وزیراعظم ازسرنو تشکیل شدہ کاٹن بورڈ کا فوری نوٹیفکیشن جاری کیا جائے، وزیراعظم کی ہدایت وزیراعظم کا شرکاء کی جانب سے ڈیری اور لائیو اسٹاک کے فروغ کیلئے پیش کی گئی تجاویز کا خیرمقدم حکومت زرعی شعبے کی پائیدار ترقی، غذائی تحفظ اور قومی معیشت کے استحکام کے لیے تمام متعلقہ فریقین کے ساتھ مشاورت اور تعاون کا سلسلہ جاری رکھے گی : وزیراعظم وفد کو حکومت کی جانب سے زرعی شعبے کی ترقی اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے حوالےسے اقدامات پر بریفنگ دی گئی زرخیزی اسکیم کے تحت چھوٹے کسانوں کو بینکوں کی جانب سے 1 ملین روپے تک کی آسان شرائط پر قرضے فراہم کئے جا رہے ہیں : بریفنگ کسانوں کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب رسک کوریج اسکیم اور کراپ لاس انشورنس فراہم کی جارہی ہے : بریفنگ ڈیری اور لائیو اسٹاک کی ترقی کیلئے نیشنل اینیمل ہیلتھ ایکٹ اور نیشنل بریڈنگ پالیسی کے مسودات تیار کر لئے گئے ہیں : بریفنگ وفد کے شرکاء نے زرعی شعبے سے متعلق اپنے مسائل سے آگاہ کیا اور انکے حل کے لئے تجاویز پیش کیں وفد نے پاکستان کے زرعی شعبے کی ترقی کیلئے حکومتی اقدامات کو سراہا اور حکومت کی معاشی و ترقیاتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا وفد میں ارشد اقبال ، ذیشان بیگ، محمود نواز شاہ ، عماد ملک، رانا نسیم ، احسن مصطفیٰ باجوہ، جہانگیر ترین ، فہد پٹیل، شہزاد امین ، خضر عالم خان، آمنہ آصف باجوہ، ظہور حسین ، عثمان ظہیر، احمد قادر، آفاق ٹوانہ، شوکت رسول، خالد کھوکھر شامل تھے ملاقات میں وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس لغاری، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد مگسی، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک , وفاقی وزیر آبی وسائل محمد معین وٹو ، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم کا جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر فورسز کو خراجِ تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے کو…

8 hours ago

محسن نقوی کا تربت میں ایف سی کے جدید ترین ہسپتال کا افتتاح

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تربت میں فرنٹیئر کور بلوچستان (ساؤتھ)…

8 hours ago

ووٹ امانت ہے کشمیری عوام اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں علیم خان

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر استحکام پاکستان پارٹی علیم خان کا کہنا ہے کہ ووٹ امانت…

9 hours ago

کویت نے پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون کے اہم معاہدے کی منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ کویت نے پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون کے اہم معاہدے کی منظوری…

9 hours ago

امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں ایرانی فوج

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی فوج کے ترجمان محمد اکرامینیا نے کہا ہے کہ امریکا نے…

9 hours ago