اردو نیوز اپڈیٹس

برطانوی بادشاہ چارلس سوم نے برطانوی تاریخ میں نئی مثال قائم کر دی

پاکستان نیوز پوائنٹ
برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم نے اپنی ذاتی ٹیکس ادائیگی کی تفصیلات ظاہر کر کے برطانوی تاریخ میں ایک نئی مثال قائم کر دی ہے، وہ پہلی بار ایسے بادشاہ بن گئے ہیں جنہوں نے اپنی انفرادی ٹیکس ادائیگیوں کو عوامی سطح پر جاری کیا ہے۔شنہوا کےبادشاہ چارلس سوم نے مالی سال 2024-25 کے دوران 12.9 ملین پاؤنڈ (تقریباً 17 ملین امریکی ڈالر) بطور ذاتی ٹیکس ادا کیے۔ اس سے قبل مالی سال 2023-24 میں انہوں نے 11.7 ملین پاؤنڈ ٹیکس ادا کیا تھا۔اعداد و شمار کے مطابق تخت نشینی کے بعد ستمبر 2022 سے اب تک ان کی مجموعی ٹیکس ادائیگیاں 30 ملین پاؤنڈ سے تجاوز کر چکی ہیں۔محل کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اعداد و شمار شاہی مالیات سے متعلق ایک نئے دستاویز کے ساتھ جاری کیے گئے ہیں، جس کا مقصد شاہی اخراجات میں شفافیت کو مزید بہتر بنانا ہے۔واضح رہے کہ برطانوی بادشاہ قانونی طور پر انکم ٹیکس، کیپٹل گینز ٹیکس یا وراثتی ٹیکس ادا کرنے کے پابند نہیں ہوتے، تاہم 1990 کی دہائی میں طے پانے والے ایک رضاکارانہ معاہدے کے تحت بادشاہ ٹیکس ادا کرتے ہیں۔بادشاہ چارلس سوم اس سے قبل شہزادۂ ویلز کے طور پر بھی اپنی ٹیکس ادائیگیوں کی تفصیلات جاری کرتے رہے ہیں، تاہم بادشاہ بننے کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ان کی ذاتی ٹیکس ادائیگیوں کا باقاعدہ اعلان کیا گیا ہے۔محل کے اہلکار جیمز چیلمرز نے کہا کہ شاہی مالیات بظاہر پیچیدہ نظر آ سکتی ہیں، تاہم یہ ایک منظم قانونی ڈھانچے کے تحت چلتی ہیں جس کا مقصد بادشاہ کو آزادانہ اور شفاف انداز میں خدمات انجام دینے کے قابل بنانا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید کی الوداعی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ اعظم شہباز شریف سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف…

17 hours ago

کویتی وزیر دفاع کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے دفاعی وفد کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ کویت کے وزیر دفاع شیخ عبداللہ علی عبداللہ السالم الصباح کی قیادت…

17 hours ago

فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہےکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ…

17 hours ago

محسن نقوی کا گوجرانوالا ریجنل پاسپورٹ آفس کا پورا عملہ فوری طور پر ہٹانے کا حکم

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پنجاب کے شہر گوجرانوالا میں ریجنل…

17 hours ago

وزارتِ آئی ٹی اور میٹا نے اسمال بزنس گروتھ اکیڈمی کا آغاز کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی( آئی ٹی) اور میٹا نے پاکستانی چھوٹے اور درمیانے…

17 hours ago

ملک میں سونے کی مقامی اور عالمی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی گئی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں سونے کی مقامی اور عالمی قیمتوں میں ایک بار پھر…

17 hours ago