اردو نیوز اپڈیٹس

واٹس ایپ نے صارفین کو بڑی پریشانی سے بچا لیا نیافیچر متعارف

پاکستان نیوز پوائنٹ
واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی سیکیورٹی کو مزید مضبوط بناتے ہوئے ایک جدید حفاظتی فیچر متعارف کرایا ہے جو نامعلوم نمبرز سے آنے والے پیغامات کی حقیقت چیٹ کھولنے سے پہلے ہی آشکار کر دے گا۔میٹا کی زیرملکیت یہ میسجنگ ایپ اب کسی بھی انجان نمبر سے چیٹ شروع ہونے سے قبل ہی صارف کو ایک اہم انتباہ جاری کرے گی۔اس فیچر کا بنیادی مقصد صارفین کو ممکنہ فراڈ کرنے والوں سے ہوشیار کرنا ہے، تاکہ وہ کسی بھی غیر متوقع رابطے پر فوری ردعمل دینے کے بجائے پہلے سوچ بچار کر سکیں۔واٹس ایپ کی جانب سے یہ اپ ڈیٹ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں پلیٹ فارمز کے لیے جاری کی جا رہی ہے۔ کمپنی کے حکام نے واضح کیا کہ یہ فیچر صارف کو بتائے گا کہ متعلقہ نمبر کہاں رجسٹرڈ ہے، کیا اسے کانٹیکٹ لسٹ میں محفوظ کرنا مناسب ہے اور کیا دونوں افراد کسی مشترکہ گروپ میں شامل ہیں۔اس سیکیورٹی سسٹم کے ذریعے چیٹ کھولنے سے پہلے ملنے والی معلومات سے صارف خود فیصلہ کر سکے گا کہ آیا اسے جواب دینا ہے یا نہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اس تمام عمل کے دوران میسج بھیجنے والے کو کسی قسم کی اطلاع نہیں ملے گی، جس سے صارف کی پرائیویسی مکمل طور پر برقرار رہے گی۔واضح رہے کہ اسکیمرز اکثر خود کو قریبی واقف کار ظاہر کر کے نیا نمبر ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وہ صارفین کو دھوکا دیتے ہیں۔اب یہ نیا سیکیورٹی فیچر خاص طور پر دوسرے ممالک میں رجسٹرڈ نمبرز کی نشاندہی کرے گا، جس سے بین الاقوامی سطح پر ہونے والے فراڈ کے واقعات میں نمایاں کمی متوقع ہے۔واٹس ایپ کی جانب سے یہ اپ ڈیٹ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں پلیٹ فارمز کے لیے جاری کی جا رہی ہے۔ کمپنی کے حکام نے واضح کیا کہ یہ فیچر صارف کو بتائے گا کہ متعلقہ نمبر کہاں رجسٹرڈ ہے، کیا اسے کانٹیکٹ لسٹ میں محفوظ کرنا مناسب ہے اور کیا دونوں افراد کسی مشترکہ گروپ میں شامل ہیں۔اس سیکیورٹی سسٹم کے ذریعے چیٹ کھولنے سے پہلے ملنے والی معلومات سے صارف خود فیصلہ کر سکے گا کہ آیا اسے جواب دینا ہے یا نہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اس تمام عمل کے دوران میسج بھیجنے والے کو کسی قسم کی اطلاع نہیں ملے گی، جس سے صارف کی پرائیویسی مکمل طور پر برقرار رہے گی۔واضح رہے کہ اسکیمرز اکثر خود کو قریبی واقف کار ظاہر کر کے نیا نمبر ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وہ صارفین کو دھوکا دیتے ہیں۔اب یہ نیا سیکیورٹی فیچر خاص طور پر دوسرے ممالک میں رجسٹرڈ نمبرز کی نشاندہی کرے گا، جس سے بین الاقوامی سطح پر ہونے والے فراڈ کے واقعات میں نمایاں کمی متوقع ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید کی الوداعی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ اعظم شہباز شریف سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف…

18 hours ago

کویتی وزیر دفاع کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے دفاعی وفد کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ کویت کے وزیر دفاع شیخ عبداللہ علی عبداللہ السالم الصباح کی قیادت…

18 hours ago

فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہےکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ…

18 hours ago

محسن نقوی کا گوجرانوالا ریجنل پاسپورٹ آفس کا پورا عملہ فوری طور پر ہٹانے کا حکم

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پنجاب کے شہر گوجرانوالا میں ریجنل…

18 hours ago

وزارتِ آئی ٹی اور میٹا نے اسمال بزنس گروتھ اکیڈمی کا آغاز کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی( آئی ٹی) اور میٹا نے پاکستانی چھوٹے اور درمیانے…

18 hours ago

ملک میں سونے کی مقامی اور عالمی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی گئی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں سونے کی مقامی اور عالمی قیمتوں میں ایک بار پھر…

18 hours ago