اردو نیوز اپڈیٹس

برطانیہ برفانی طوفان گوریٹی کی لپیٹ میں زندگی مفلوج اسکولز بند ٹرانسپورٹ متأثر

پاکستان نیوز پوائنٹ
برطانیہ برفانی طوفان گوریٹی کی لپیٹ میں ہے جہاں ملک کے کئی حصوں میں نظامِ زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا. اسکولز بند جبکہ ٹرانسپورٹ اور فلائٹس کا نظام متأثر ہوا۔ تفصیلات کے مطابق گوریٹی کے باعث سڑکیں اور ریلوے سروسز کو شدید مسائل کا سامنا ہے۔ شدید برفباری کے باعث متعدد اسکولز بند کردئیے گئے جبکہ ہنگامی خدمات کے اداروں میں عوامی حفاظت کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا گیا۔شدید برفباری کے باعث برطانوی دارالحکومت لندن اور مانچسٹر کے علاوہ اسکاٹ لینڈ کے کچھ حصوں میں حادثات بھی ہوئے، جبکہ شہریوں کو بلا ضرورت سفر سے اجتناب کی ہدایات دی جارہی ہیں۔ برفانی طوفان آئندہ 2 روز تک ملک پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔فرانس میں گوریٹی کے باعث شدید برفباری اور تیز ہوائیں چل رہی ہیں، پیرس کے ائیرپورٹس پر 15فیصد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ شمالی اسکاٹ لینڈ میں 5 سے 10 سینٹی میٹر برفباری ہوئی جبکہ ییلو آئس وارننگ بھی جاری کردی گئی۔غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ برطانیہ کے ویسٹ مڈ لینڈز ریجن میں دہائی کی بدترین برفباری ہوئی۔ گوریٹی کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں شدید سردی اور طوفانی ہواؤں کا راج ہے جبکہ کئی علاقوں میں ہوا کی رفتار 100 میل فی گھنٹہ تک جا پہنچی ہے۔گوریٹی کے اثرات کے باعث مختلف علاوں میں بجلی کی بندش بھی ہوئی اور ہزاروں گھروں میں بجلی کا سلسلہ معطل ہوگیا۔ نیشنل گرڈ اور متعلقہ حکام بحالی کے کاموں میں مصروف ہیں تاہم عوام کو کئی گھنٹوں سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف علی زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات ملکی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےملاقات…

5 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کی لندن اسٹاک ایکسچینج کی مارکیٹ اوپن تقریب میں شرکت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم آفس کے مطابق پاکستان کے 3 ارب ڈالر کے Dual Tranche…

5 hours ago

ابھی تک نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کا ایجنڈا سینیٹ میں نہیں آیا یوسف رضا گیلانی

پاکستان نیوز پوائنٹ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ابھی تک نئے…

5 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 1.2 ارب ڈالر قسط کیلئے مذاکرات کا آغاز

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اقتصادی جائزے…

5 hours ago

فورسز کی کے پی اور بلوچستان میں کارروائیاں 7 دہشتگرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فورسز کی کارروائیوں میں 7 خوارج ہلاک ہوگئے۔سکیورٹی…

5 hours ago

ایران کو منجمد اثاثے بحال پابندیاں ختم کرنے سے متعلق کوئی پیشکش نہیں کی صدر ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ…

6 hours ago