اردو نیوز اپڈیٹس

برطانیہ میں بےروزگاری میں اضافہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
برطانیہ میں بےروزگاری میں اضافہ، سرکاری اعدادوشمار کے مطابق بےروزگاری کی شرح میں اکتوبر میں ختم ہونے والی سہ ماہی میں 5.1 فیصد اضافہ ہوا جبکہ اس سے گزشتہ سہ ماہی میں یہ شرح 5 فیصد تھی۔ بےروزگاری کی یہ شرح کوویڈ کی وبا کے دوران جنوری 2021 کے بعد بلند ترین ہے، دفتر برائے قومی شماریات کا کہنا ہے کہ بےروزگاری کی یہ شرح لیبر مارکیٹ پر دباؤ کا عکاس ہے، اکتوبر تک کی سہ ماہی میں تنخواہوں میں اوسط اضافہ 4.6 رہا، نجی شعبہ میں یہ اضافہ 4.2 فیصد سے کم ہوکر 3.9 فیصد رہا تو سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں اضافہ 6.6 فیصد سے 7.6 فیصد تک ہوا۔ بونس کے علاوہ تنخواہوں میں اضافہ اشیا کی قیمتوں کی بڑھنے کی شرح سے اب بھی زائد ہے، ادارہ قومی شماریات کی لز میکون کے مطابق پے رول والے ملازمین میں کمی نئے ملازمین کی بھرتی میں کمی کا اشارہ ہے اور اس صورت حال سے خاص طور پر نوجوان متاثر ہوئے ہیں۔ اکتوبر میں ختم ہونے والی سہ ماہی میں 18 سے 24 برس کے بے روزگاروں میں 85 ہزار کا اضافہ ہوا، حکومت کا کہنا ہے کہ وہ نوجوانوں میں بروز گاری بڑھنے کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات کرائے گی، بینک آف انگلینڈ جمعرات کو شرح سود کے تعین کا فیصلہ بھی کرے گا۔ معاشی ماہرین کے مطابق معیشت کی موجودہ صورت حال میں شرح سود میں کمی ممکن ہے، سیکرٹری آف اسٹیٹ فار ورک اینڈ پینشن پیٹ میکفیلڈن نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ حکومت 50 ہزار اپرنٹس شپ اور 350,000 اسامیوں کے مواقع کیلئے 1.5 بلین پاؤنڈ کی سرمایہ کاری کر رہی ہے، شیڈو ورک اینڈ پینشن سیکرٹری ہیلن وٹلی کا کہنا ہے حکومت کی ناقص پالیسیاں معیشت کی ترقی میں رکاوٹ ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…

1 hour ago

قوم کی حمایت سے دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی دستوں کو…

1 hour ago

آئی ایم ایف شرائط وزارت خزانہ کا اضافی بجٹ گرانٹ پر پابندی کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام…

1 hour ago

کچھ بھی ہوجائے پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے…

1 hour ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 6 دہشتگرد ہلاک 9 مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر…

1 hour ago

ایران دہشت گردی کا سب سے بڑا مرکز تھا اب بدمعاشی نہیں کرسکتا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

1 hour ago