اردو نیوز اپڈیٹس

خاتون نے اے آئی پارٹنر سے شادی کرلی

پاکستان نیوز پوائنٹ
جاپان میں مصنوعی ذہانت سے جڑے ایک منفرد واقعے نے توجہ حاصل کر لی جہاں 32 سالہ جاپانی خاتون نے اپنے تخلیق کردہ اے آئی کردار کے ساتھ شادی کرلی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اے آئی پارٹنر کو خاتون نے خود چیٹ بوٹ ٹیکنالوجی کی مدد سے ڈیزائن کیا تھا۔ شادی کی تقریب روایتی انداز میں منعقد کی گئی جس میں یوزینا نے سفید لباس پہن کر اور AR (اگمینٹڈ رئیلٹی) گلاسز کے ساتھ شرکت کی تاہم دلہا صرف ڈیجیٹل اسکرین پر موجود تھا۔ شادی کی تقریب ان کے گھر میں حقیقی شادی کی طرح رسم ادا کی گئی، 32 سالہ یوزینا نوگ کا کہنا ہے کہ وہ اس اے آئی پارٹنر سے طویل عرصے سے بات چیت کر رہی تھیں، جو وقت کے ساتھ جذباتی تعلق میں بدل گئی۔ یہ شادی جاپان میں قانونی طور پر تسلیم شدہ نہیں مگر اس واقعے نے جدید ٹیکنالوجی، تنہائی اور انسانی جذبات کے باہمی تعلق پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ماہرین کے مطابق ایسے واقعات اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ مصنوعی ذہانت کس طرح انسانی زندگی اور تعلقات میں تیزی سے جگہ بنا رہی ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…

17 minutes ago

قوم کی حمایت سے دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی دستوں کو…

21 minutes ago

آئی ایم ایف شرائط وزارت خزانہ کا اضافی بجٹ گرانٹ پر پابندی کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام…

24 minutes ago

کچھ بھی ہوجائے پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے…

26 minutes ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 6 دہشتگرد ہلاک 9 مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر…

28 minutes ago

ایران دہشت گردی کا سب سے بڑا مرکز تھا اب بدمعاشی نہیں کرسکتا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

29 minutes ago