اردو نیوز اپڈیٹس

برطانیہ نے ملک بدر نہیں کیا ویزا منسوخ ہوا ہےرجب بٹ

پاکستان نیوز پوائنٹ
معروف یوٹیوبر و ٹک ٹاکر رجب بٹ نے اپنی برطانیہ سے ملک بدری کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں برطانیہ سے ڈی پورٹ نہیں کیا گیا ورنہ بزنس کلاس میں واپس نہیں آتا۔برطانیہ کی جانب سے ویزا منسوخ کیے جانے کے بعد رجب بٹ اور ان کے ساتھی ٹک ٹاکر ندیم نانی والا گزشتہ شب پاکستان واپس پہنچے تھے اور آج (بدھ کی) صبح اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔اسلام آباد ہائیکورٹ سے 10 دن کی راہداری ضمانت ملنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رجب بٹ نے کہا کہ ہوم آفس میں درخواست گئی کہ میرے اوپر مقدمات ہیں جس کی وجہ سے میرا ویزا منسوخ ہوا، ڈی پورٹ نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ میرا 10 سال کا ویزا تھا، میرے وکیل نے ریویو کو چیلنج کیا ہے۔رجب بٹ نے کہا کہ کراچی میں دس دن کے اندر اندر عدالت میں پیش ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نام سدا بہار نہیں ہیں۔ جب تک کیس چل رہا ہے تب تک پاکستان میں ہی ہیں۔رجب بٹ نے کہا کہ برطانیہ میں اگر ویزا منسوخ ہو تو 10 سال کی پابندی لگتی ہے تو ہمیں خود پر پابندی نہیں لگوانی، وزٹ کے لیے کبھی بھی جانا پڑ سکتا ہے. لیکن رہنا پاکستان میں ہی ہے۔اس موقع پر ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر چل رہا ہے کہ میرا ویزا بھی منسوخ کیا گیا ہے جبکہ ایسا نہیں ہے، میرے پاس برطانوی شہریت ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے اوپر دو ایف آئی آرز ہیں جن پر اسلام آباد ہائی کورٹ سے ضمانت لی اب آگے کیس کو چلائیں گے۔ندیم نانی والا نے کہا کہ میں ڈکی (سعد الرحمٰن) سے ملا جو بات ہوئی سوشل میڈیا پر بتائی، جب وقت آئے گا سب بتائیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز مقامی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ برطانوی حکام نے رجب بٹ کا ویزا منسوخ کر کے انہیں فوری ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے، کیونکہ ویزا کی جانچ پڑتال کے دوران یہ بات سامنے آئی تھی کہ رجب بٹ نے اپنے خلاف پاکستان میں جاری فوجداری کارروائیوں سے متعلق حکام کو آگاہ نہیں کیا تھا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے وزیر اعظم کی ملاقات ملک کی مجموعی سیاسی اور سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ایوانِ…

8 hours ago

وزیراعظم نے آج خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب کرلیا ایمرجنسی لگانے سے متعلق فیصلےکا امکان

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب…

8 hours ago

پاکستان کا امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری ہونے کا انکشاف

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری…

8 hours ago

پیپلز پارٹی کہیں بھی گورنر راج نافذکرنا نہیں چاہتی وزیراعلیٰ سندھ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کہیں بھی گورنر…

8 hours ago

ایران کا معاملہ جلد اور کسی نہ کسی صورت ختم ہو جائیگا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کا معاملہ جلد…

8 hours ago

روس سے ڈیزل خریدنے کا معاہدہ جنگ لمبی کرنے کیلئے سرمایہ کاری ہے زیلنسکی

پاکستان نیوز پوائنٹ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس سے ڈیزل خریدنے…

8 hours ago