اردو نیوز اپڈیٹس

برطانیہ نے پاکستانی ایئر لائنز پر طویل عرصے سے عائد پابندیاں ختم کر دیں

پاکستان نیوز پوائنٹ
برطانیہ نے پاکستانی ایئر لائنز پر طویل عرصے سے عائد پابندیاں ختم کر دیں، برطانوی ہائی کمشنر نے فیصلے کی تصدیق کر دی۔ برطانوی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ پاکستان کا نام برطانیہ کی ایئر سیفٹی لسٹ سے نکال دیا گیا، پاکستانی ایئر لائنز اب برطانیہ کیلئے پروازوں کی اجازت کی درخواست دے سکتی ہیں۔ برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی کی جانب سے پاکستان کی فضائی حفاظت کے نظام میں بہتری کو تسلیم کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا۔ ایئر لائنز کو پروازوں کیلئے یو کے سول ایوی ایشن اتھارٹی سے اجازت لینا ہوگی، سیفٹی لسٹ سے اخراج آزاد اور تکنیکی عمل کے تحت ہوا، تاہم یہ ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ برطانوی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ برطانیہ، پاکستان کا تیسرا بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کا حجم 4.7 ارب پاؤنڈ سے زائد ہے، سفری سہولتوں میں بہتری سے اس دو طرفہ تعلق میں مزید استحکام آئے گا۔ پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پاکستان اور یو کے ماہرین کے تعاون پر اظہار تشکر کیا۔ کہا کہ پروازوں کی بحالی میں وقت لگے گا لیکن میں پاکستانی ایئر لائن سے سفر کی منتظر ہوں، پاکستان کے ساتھ فضائی رابطوں میں بہتری خاندانوں کے ملاپ میں مدد دے گی۔پائلٹس کے جعلی لائسنس سکینڈل سامنے آنے پر 2020ء میں برطانیہ اور یورپ نے پاکستانی ایئر لائنز کی پروازوں پر پابندی عائد کی تھی، حکومت کی مسلسل کوششوں کے بعد گزشتہ برس نومبر میں یورپی یونین نے پاکستانی ایئر لائن کی یورپ کیلئے پروازوں پر سے پابندی اٹھا لی تھی، تاہم اب برطانیہ نے بھی پاکستانی ایئر لائنز پر عائد پابندی ہٹا لی ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہر وزارت کا ہر دو ماہ بعد جائزہ لے کر ان کی پرفارمنس جانچیں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہر وزارت کا ہر…

22 hours ago

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کا نام ایئر سیفٹی لسٹ سے نکالا جانا اہم سنگِ میل ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے،،،سابق وزیر ہوا بازی کے اقدامات…

22 hours ago

سپریم کورٹ نے سرکاری ملازمین کی ترقی سے متعلق کیس کا فیصلہ جاری کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سپریم کورٹ نے سرکاری ملازمین کی ترقی سے متعلق کیس کا فیصلہ…

22 hours ago

پنجاب میں پہلی ای ٹیکسی سروس شروع کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا الیکٹرک گاڑیاں بلاسود آسان اقساط پر دی جائیں گی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کے زیر صدارت سٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس…

22 hours ago

حکومت نے مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک اور پٹرول بم گرادیا

پاکستان نیوز پوائنٹ حکومت نے مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک اور پٹرول بم گرادیا۔وزارت…

22 hours ago

حکومت نے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے تمام آپریشنز رواں ماہ 31 جولائی تک بند کرنے کا فیصلہ کرلیا

پاکستان نیوز پوائنٹ حکومت نے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن ( یو ایس سی) کے تمام آپریشنز…

22 hours ago