پاکستان نیوز پوائنٹ
سپریم کورٹ نے سرکاری ملازمین کی ترقی سے متعلق کیس کا فیصلہ جاری کردیا۔ جسٹس محمد علی مظہر نے 5 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا جس میں کہا گیا ہےکہ درخواست گزار پولیس سروس کے سینئر افسر تھے جو 3 بار ترقی سے محروم رہے حالانکہ ان کی 2013 سے 2018 تک تمام کارکردگی رپورٹس بہترین تھیں۔ عدالت نے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کو ہدایت کی ہے کہ وہ درخواست گزار کا کیس 2 ماہ میں میرٹ پر دوبارہ سنے۔ عدالت نے قرار دیا کہ ہر سرکاری ملازم کو پرفارمنس پروموشن کے لیے زیرِ غور لایا جانا اس کا بنیادی حق ہے اور ترقی کے اہل افسر کو ریٹائرمنٹ کے بعد بھی پروموشن دی جا سکتی ہے۔عدالت نے ہائی پاورڈ سلیکشن پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ بورڈ منٹس میں منفی ریمارکس بغیر ثبوت کے شامل کیے گئے اور درخواست گزار کی ساکھ پر کوئی الزام بھی ثابت نہیں ہوا۔ سپریم کورٹ نے تمام سرکاری اداروں کو ہدایت کی کہ ترقی سے متعلق فیصلے شفاف اور بروقت کیے جائیں کیونکہ ریٹائرڈ افسران کو دیر سے انصاف دینا غیر منصفانہ ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے میجر حسنین شہزاداورکیپٹن عبدالصمد کی شہادت پر دکھ…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…
پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں دہشت…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے گورنر راج اور ایمرجنسی اصولی…
پاکستان نیوز پوائنٹ ڈپٹی کمشنر نے پشاور میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے کسی بھی…
پاکستان نیوز پوائنٹ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا…