پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کے زیر صدارت سٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ای ٹیکسی منصوبے کی پیشرفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں مختلف الیکٹرک گاڑیوں، ان کی قیمتوں اور تکنیکی معاملات کا جائزہ بھی لیا گیا، الیکٹرک گاڑیوں کیلئے چارجنگ اسٹیشنز اور دیگر امور پر گفتگو ہوئی۔ منصوبے کو مزید بہتر اور کامیاب بنانے کیلئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 1100 الیکٹرک گاڑیاں بلاسود آسان اقساط پر ای ٹیکسی منصوبے کیلئے فراہم کی جائیں گی۔ بلال اکبر خان نے کہا کہ ای ٹیکسی اسکیم کیلئے بہت آسان شرائط رکھی جا رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ ای ٹیکسی اسکیم آئندہ چند ہفتوں میں بذریعہ اشتہار باقاعدہ پیش کر دی جائے گی۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…
پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…