اردو نیوز اپڈیٹس

حکومت نے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے تمام آپریشنز رواں ماہ 31 جولائی تک بند کرنے کا فیصلہ کرلیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
حکومت نے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن ( یو ایس سی) کے تمام آپریشنز رواں ماہ 31 جولائی تک بند کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس میں تفصیلات پیش کردی گئیں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی بندش اور وی ایس ایس پلان کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا گیا، جس کے دوران کمیٹی نے دیے گئے اہداف کی روشنی میں اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی مشاورت کی۔ اجلاس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ حکومت کی ہدایات کے مطابق یو ایس سی کی تمام سرگرمیاں 31 جولائی 2025 تک بند کر دی جائیں گی، اجلاس میں یو ایس سی ملازمین کے لیے ایک منصفانہ اور مالی طور پر قابلِ عمل رضاکارانہ علیحدگی اسکیم (وی ایس ایس) کی تشکیل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں مجوزہ اسکیم کے مختلف پہلوؤں جیسے اندازاً حجم، مالی اثرات، قانونی اور انتظامی نکات کا بھی جائزہ لیا گیا،کمیٹی نے تجویز دی کہ یو ایس سی کے آپریشنز سے متعلق نجکاری یا اثاثہ جات کی فروخت کے امکانات اور ساخت کا جائزہ لینے کے لیے نجکاری کمیشن سے مشاورت کی جائے۔ اجلاس کے دوران چیئرمین نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سیکریٹری کی سربراہی میں ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دی۔ اس کمیٹی میں وزارتِ خزانہ اور وزارتِ صنعت و پیداوار کے نمائندگان شامل ہوں گے۔ یہ ذیلی کمیٹی مجوزہ وی ایس ایس کی قانونی، عملی، مالیاتی ساخت اور حجم کا جائزہ لے کر رواں ہفتے کے آخر تک رپورٹ پیش کرے گی، یہ رپورٹ مرکزی کمیٹی کو حتمی سفارشات مرتب کرنے میں معاونت دے گی، جو مقررہ اہداف کے مطابق وزیرِ اعظم کو پیش کی جائیں گی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

20 hours ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

20 hours ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

20 hours ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

20 hours ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

20 hours ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

20 hours ago