اردو نیوز اپڈیٹس

برطانیہ کا فلسطینیوں کی مدد کیلیے ہر ممکن قدم اٹھانے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ
برطانیہ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آبادکاری کو غیر قانونی قرار دینے کے بعد فلسطینیوں کی مدد کیلیے ہر ممکن قدم اٹھانے کا اعلان کر دیا۔برطانوی وزیر اعظم اینڈی برنہم نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کا کہا کہ برطانیہ اسرائیلی بستیوں پر پابندیوں میں عالمی قیادت کر رہا ہے.اسرائیل فلسطین میں دو ریاستی حل کی صرف باتیں نہیں عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔اینڈی برنہم نے کہا کہ فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے نکالا اور دھمکایا جا رہا ہے. برطانیہ ناانصافی کے خلاف کھڑا ہوگا اور متاثرہ لوگوں کی مدد کیلیے ہر ممکن قدم اٹھائے گا۔گزشتہ روز برطانوی وزیر خارجہ ایڈملی بینڈ نے دارالعوام میں خطاب کرتے ہوئے مقبوضہ مغربی کنارے پر یہودی آبادکاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے پابندیوں کا اعلان کیا تھا۔ایڈملی بینڈ نے خطاب میں کہا تھا کہ مغربی کنارے میں یہودی آبادکاری غیر قانونی ہے، مغربی کنارے میں اسرائیل کی جانب سے نسل کشی کی جا رہی ہے۔ایڈملی بینڈ نے بتایا کہ اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرنے والے 30 لائسنس پہلے ہی معطل کر چکے ہیں. غزہ میں 70 ہزار افراد کا قتل کیا گیا .جس میں 20 ہزار بچے بھی شامل ہیں، اسپتالوں کو نشانہ بنایا گیا جبکہ 60 فیصد گھروں کو تباہ کر دیا گیا. غزہ میں اسرائیل کی جانب سے عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں کی گئیں. جان بوجھ کر عام عوام کو نشانہ بنایا گیا۔برطانوی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ شواہد موجود ہیں کہ غزہ میں جنگی جرائم کیے گئے. غزہ سے متعلق آئی سی جے کے فیصلوں کو سپورٹ کرتے ہیں، سیز فائر کے باوجود اسرائیل کی جانب سے 1200 فلسطینیوں کو قتل کیا گیا. غزہ کے شہریوں کی بھرپور مدد کریں گے.طلبہ کا برطانیہ میں ویلکم کریں گے۔انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ غزہ کی صورتحال پر اقوام متحدہ میں بھرپور آواز اٹھائیں گے. مغربی کنارے میں تعمیراتی کاموں میں قابضین کی مدد کرنے والی کمپنیوں پر پابندیاں لگائیں گے. غزہ میں مظالم کرنے والے عناصر کا احتساب یقینی بنایا جائے گا۔ایڈملی بینڈ کا کہنا تھا کہ دور یاستی حل کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور مکمل ساتھ دیں گے. اس کی حمایت کرنا ہماری حکومتی پالیسی ہے. اسرائیل غیر قانونی بستیوں کی تعمیر فوری طور پر روکے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

کسانوں ایس ایم ایز اور ہاؤسنگ کیلئے قرضوں کی فراہمی بڑھائی جائے وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بینکوں اور مالیاتی اداروں پر زور دیا…

3 hours ago

وزیراعظم نے نئی آٹو پالیسی کی منظوری دیدی آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کی جائے گی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے نئی آٹو پالیسی 2026-31 کی اصولی منظوری دیدی۔ذرائع…

3 hours ago

سعودی عرب پرحملوں کی صورت میں مکہ دفاعی معاہدہ فعال ہوسکتا ہے خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ یمن سے سعودی عرب…

3 hours ago

وزیر اعلیٰ پنجاب کے بیان پر قرارداد کا نوٹس پنجاب اسمبلی میں جمع

پاکستان نیوز پوائنٹ پنجاب اسمبلی میں قرارداد کا نوٹس رکن پنجاب اسمبلی میاں اعجاز شفیع…

3 hours ago

پیوٹن ٹرمپ رابطہ روس کا یورپ سے جارحیت نہ کرنے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ روسی صدر پیوٹن اور ٹرمپ کے درمیان منگل کو ایک گھنٹے تک…

4 hours ago

دنیا کی امیر ترین شخصیات میں شامل سنگاپور کے وزیر اعظم کی تنخواہ 79 کروڑ روپے سالانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ سنگاپور نے اپنے سیاسی رہنماؤں کی تنخواہوں میں نمایاں اضافے کا اعلان…

4 hours ago