پاکستان نیوز پوائنٹ
روسی صدر پیوٹن اور ٹرمپ کے درمیان منگل کو ایک گھنٹے تک ٹیلیفونک گفتگو ہوئی، جسے کریملن نے انتہائی تعمیری قرار دیا۔ کریملن کے معاون یوری اوشاکوف نے صحافیوں کو بتایا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان بات چیت ٹھیک ایک گھنٹے تک جاری رہی۔ انہوں نے کہا کہ امریکی مذاکرات کاروں کے ماسکو کے دورے کے بعد ہونے والی گفتگو میں پیوٹن نے واضح کیا کہ روس کے یورپ کے خلاف کسی قسم کے جارحانہ عزائم نہیں۔ کریملن کے مطابق دونوں صدور کے درمیان گفتگو میں باہمی امور اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔امریکی ایلچیوں کے دورہ یوکرین اور روس کے بعد کیف پر روسی حملے دوبارہ شروع ہوگئے ،پیوٹن نے ٹرمپ کے ایلچیوں سٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کے روس اور یوکرین کے دورے کے دوران کیف پر حملے 3روز کیلئے روکنے کا حکم دیا تھا۔ یوکرین کے مطابق روسی افواج نے ڈرونز کے ذریعے بوریسپل اور فاستیف اضلاع کو نشانہ بنایا،حملوں میں 2 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے ۔ یورپی یونین نے یوکرین کو 90 ارب یورو کے قرض میں سے ایک حصہ امریکی ساختہ پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام خریدنے کیلئے استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔ یورپی کمیشن کی صدر ارسولا کے مطابق کیف آئندہ 3ارب 20کروڑ یورو کی قسط اہم دفاعی نظام کی خریداری پر خرچ کرسکے گا۔ ادھر برطانیہ نے بھی رواں موسم سرما میں یوکرین کے فضائی دفاع کیلئے 10کروڑ پاؤنڈ دینے کا اعلان کیا ہے ۔برطانوی وزارت دفاع کے مطابق امدادی پیکیج میں پیٹریاٹ میزائل، فضائی دفاعی انٹرسیپٹرز، بڑے کیلیبر کے توپ خانے کے گولے اور ڈرونز شامل ہوں گے ۔ جرمنی نے یوکرین کو پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام کیلئے مزید انٹرسیپٹر میزائل فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ہنگری نے روسی سفارتی مشن کے 10 ارکان کو ملک سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیر خارجہ انیتا اوربان نے کہا کہ روسی سفارتکاروں نے ہنگری میں ایسی سرگرمیوں میں حصہ لیا جو ویانا کنونشن کے تحت سفارتکاروں کیلئے ناقابل قبول ہیں۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بینکوں اور مالیاتی اداروں پر زور دیا…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے نئی آٹو پالیسی 2026-31 کی اصولی منظوری دیدی۔ذرائع…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ یمن سے سعودی عرب…
پاکستان نیوز پوائنٹ پنجاب اسمبلی میں قرارداد کا نوٹس رکن پنجاب اسمبلی میاں اعجاز شفیع…
پاکستان نیوز پوائنٹ برطانیہ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آبادکاری کو غیر قانونی قرار…
پاکستان نیوز پوائنٹ سنگاپور نے اپنے سیاسی رہنماؤں کی تنخواہوں میں نمایاں اضافے کا اعلان…