اردو نیوز اپڈیٹس

بلدیہ فیکٹری کیس میں عدالتی فیصلہ ہمارے نظریئے کی جیت ہے مصطفیٰ کمال

پاکستان نیوز پوائنٹ
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں عدالتی فیصلہ ہمارے نظریئے کی جیت ہے۔ نجی ٹی وی چینل ’’دنیا نیوز‘‘ کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ سانحہ بلدیہ فیکٹری کے ذمہ دار مالکان تھے، ایم کیو ایم اس واقعے میں ملوث نہیں تھی، سانحہ بلدیہ فیکٹری کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں، میں سپریم کورٹ کے ججز کو سلام پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ گل پلازہ میں آگ لگی، بڑے صاحب والی ایم کیو ایم ہوتی تو جھوٹی بھتے کی پرچی دکھائی جاتی اور الزام لگ جاتا کہ گل پلازہ جلایا گیا، ہم نے غداری نہیں بغاوت کی ہے۔خالد مقبول صدیقی کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن میں چوری چھپے پارٹی چیئرمین شپ میں توسیع مانگی جا رہی ہے، ہمیں کہیں چیئرمین بننے کا شوق ہے ہم بنوا دیں، ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو حقوق نہیں دلوا سکتا۔مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ جن سے ہم نے حقوق لینے ہیں انہی سے پارٹی سربراہ ایکسٹینشن مانگے گا تو کیا ہوگا؟ جو قوم کے ساتھ مخلص ہے اس کو سر پر یٹھائیں گے ورنہ ٹکرا جائیں گے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

8 hours ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

9 hours ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

9 hours ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

9 hours ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

9 hours ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

9 hours ago