اردو نیوز اپڈیٹس

ملک میں میکرو اکنامک استحکام آ چکا اپوزیشن تسلیم کرے عطاء اللہ تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دیا گیا، ملک میں میکرو اکنامک استحکام آ چکا ہے، اپوزیشن تسلیم کرےنجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ جمہوری روایات کا یہ ہاؤس امین ہے، لیڈر آف اپوزیشن نے جس ماحول میں بات کی ہم نے انہی ڈیسک سے کتابیں جلتی دیکھیں، کاغذ پھینکے جاتے رہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو مثبت اقدامات کی تعریف کرنا چاہیے، تنخواہ دار طبقے کو خاطر خواہ ریلیف دیا گیا ہے، پچاس ہزار سے کم تنخواہ پر کوئی ٹیکس نہیں ہے،پچاس ہزار سے ایک لاکھ تک ایک فیصد ٹیکس لگایا گیا ہے، ملک ڈیفالٹ ہونے پر شرطیں لگ رہی تھیں، کئی افسران چھٹی لے کر چلے گئے۔عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ریاست کی بقاء کیلئے سیاست کی قربانی دی، آئی ایم ایف کے ساتھ میٹنگ ہوئی، اگر وہ میٹنگ نہ ہوتی تو آج والی خوشحالی نہ آتی، پاکستان میں ایکسچینج ریٹ ایسے تبدیل ہو رہا تھا جیسے پنکھا چلتا ہے، کاروباری حضرات کی ایل سیز نہیں کھل رہی تھیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ مہنگائی اڑتیس فیصد تھی اسی ایوان میں بطور اپوزیشن لیڈر دعوت دی کہ آئیں میثاق معیشت کرتے ہیں، ان کے وزراء خزانہ نے آئی ایم ایف کو خط لکھے، یہ چاہتے تھے کہ ملک دیوالیہ ہو، آئی ایم ایف کو لکھے گئے خط ریکارڈ کا حصہ ہیں۔انہوں نے بتایا کہ یہاں سے خط لکھ رہے تھے کہ پاکستان کو بیل آؤٹ نہ ملے، اداروں کی بہت کاوش ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ٹیم کا کردار ہے کہ ملک میں استحکام ہوا، مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ پر آ سکتی تھی، شرح سود بائیس فیصد پر رہتا گیارہ فیصد پر نہ آتا تو کیا حالات ہوتے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم ایسی معیشت بنیں گے کہ ساری دنیا دیکھے گی، پوری دنیا معترف ہے کہ پاکستان نے امن کے لیے کردار ادا کیا، آج پاکستان کی عزت ہے، معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔
عطا تارڑ نے مزید کہا کہ ہر کوئی بجٹ پر مثبت بات کر رہا ہے، بجٹ پر تنقید اور احتجاج اپوزیشن کا حق ہے، بجٹ میں مثبت اقدامات کی تعریف ضرور ہونی چاہیے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

8 hours ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

8 hours ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

8 hours ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

8 hours ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

8 hours ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

8 hours ago