اردو نیوز اپڈیٹس

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے دو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز 17 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ
بلوچستان کے اضلاع کچھی اور خاران میں سیکیورٹی فورسز کے دو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز ہوئے ۔ آپریشنز کے دوران بھارتی پراکسی فتنۃ الہندوستان اور فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 17 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔ ضلع خاران میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران سپاہی حکمت اللہ نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیاآئی ایس پی آر کے مطابق یکم نومبر کو کچھی اور خاران میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے دو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے، ضلع کچھی کے علاقے سنی میں آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے شہر میں ناکہ بندی کی کوشش ناکام بنا دی گئی، سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی میں کچھی کے علاقے سنی میں 10 دہشت گرد ہلاک ہوئے ۔آپریشن کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ضلع خاران میں ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کا خاتمہ کیا گیا،شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد سات دہشت گرد ہلاک ہوئے ۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران سپاہی حکمت اللہ نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔شہید سپاہی حکمت اللہ کی عمر 25 سال اور تعلق ضلع کرک سے تھا،خاران میں آپریشن کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا،علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہے ۔ وفاقی ایپکس کمیٹی کی منظور شدہ قومی ایکشن پلان کے تحت عزمِ استحکام کے وژن کے مطابق انسداد دہشت گردی مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی ۔پاکستان سے بیرونی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس خیبر پختونخوا کی صورتحال پر غور

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدرات خیبرپختونخوا کی صورت حال پر جائزہ…

2 hours ago

پاکستان اور سعودی عرب میں میڈیا ثقافت اور سیاحت کے فروغ کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اطلاعات، نشریات، میڈیا اور ثقافتی شعبوں…

3 hours ago

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر آج مزید اچھی خبر ملے گی علی پرویز ملک

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزرا عطاتارڑ اور علی پرویز ملک نے پریس کانفرنس کی ۔علی…

3 hours ago

وزیراعلیٰ کا اپنی چھت اپنا گھر سکیم کی تکمیل کے اہداف مکمل کرنے کا حکم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، جس…

3 hours ago

جاپان میں چور نے کروڑوں کی گھڑی سوری کا نوٹ لکھ کر دکان کو واپس کر دی

پاکستان نیوز پوائنٹ جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ایک لگژری گھڑی کی چوری کا انوکھا…

3 hours ago

امریکی انتخابات انتخابی نتائج پر کروڑوں ڈالر کی شرطیں

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی سیاست میں ہار جیت کا فیصلہ اب صرف ووٹروں کی رائے…

3 hours ago