اردو نیوز اپڈیٹس

وزیراعلیٰ کا اپنی چھت اپنا گھر سکیم کی تکمیل کے اہداف مکمل کرنے کا حکم

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، جس میں اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کی پیش رفت اور تکمیل کے اہداف کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اپنی چھت، اپنا گھر اسکیم کے مقررہ اہداف مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اسکیم کے پورٹل پر 17 لاکھ سے زائد افراد اپنی انٹری کروا چکے ہیں، جبکہ 2 لاکھ 25 ہزار سے زائد قرضے جاری کیے جا چکے ہیں۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ اپنی چھت، اپنا گھر اسکیم کے تحت اب تک ایک لاکھ 28 ہزار 718 گھر مکمل ہو چکے ہیں، جبکہ ایک لاکھ 71 ہزار 597 افراد کو قرضے کی دوسری قسط بھی فراہم کردی گئی ہے۔ مزید 62 ہزار 600 گھر تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہیں۔اجلاس کو بتایا گیا کہ اسکیم کے تحت 22 ارب 29 کروڑ روپے کے قرضوں کی اقساط وصول ہو چکی ہیں۔ اجلاس میں اپنی چھت، اپنا گھر اسکیم کے لیے نئی درخواستیں طلب کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔دوسری جانب اپنی چھت، محفوظ چھت اسکیم کے تحت درخواستیں وصول کرنے کا عمل مکمل ہو چکا ہے، جبکہ اس اسکیم کے تحت 532 گھروں کی تعمیر اور توسیع کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس خیبر پختونخوا کی صورتحال پر غور

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدرات خیبرپختونخوا کی صورت حال پر جائزہ…

2 hours ago

پاکستان اور سعودی عرب میں میڈیا ثقافت اور سیاحت کے فروغ کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اطلاعات، نشریات، میڈیا اور ثقافتی شعبوں…

2 hours ago

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر آج مزید اچھی خبر ملے گی علی پرویز ملک

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزرا عطاتارڑ اور علی پرویز ملک نے پریس کانفرنس کی ۔علی…

2 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے دو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز 17 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے اضلاع کچھی اور خاران میں سیکیورٹی فورسز کے دو انٹیلی…

2 hours ago

جاپان میں چور نے کروڑوں کی گھڑی سوری کا نوٹ لکھ کر دکان کو واپس کر دی

پاکستان نیوز پوائنٹ جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ایک لگژری گھڑی کی چوری کا انوکھا…

3 hours ago

امریکی انتخابات انتخابی نتائج پر کروڑوں ڈالر کی شرطیں

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی سیاست میں ہار جیت کا فیصلہ اب صرف ووٹروں کی رائے…

3 hours ago