اردو نیوز اپڈیٹس

جاپان میں چور نے کروڑوں کی گھڑی سوری کا نوٹ لکھ کر دکان کو واپس کر دی

پاکستان نیوز پوائنٹ
جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ایک لگژری گھڑی کی چوری کا انوکھا واقعہ پیش آیا ہے. جہاں ایک شخص دکان سے تقریباً 2 لاکھ 90 ہزار ڈالر مالیت کی سوئس گھڑی لے کر فرار ہوگیا. تاہم چند روز بعد وہی گھڑی ایک پارسل کے ذریعے معافی نامے کے ساتھ واپس پہنچا دی گئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جب ایک شخص گاہک بن کر گھڑیوں کی دکان میں داخل ہوا۔ اس نے وہاں موجود سوئس لگژری برانڈ ”آڈیمار پیگے“ کی قیمتی گھڑی دیکھنے کی خواہش ظاہر کی اور اسے اپنی کلائی پر پہن کر آزمانے لگا۔گھڑی پہننے کے بعد اس شخص نے اسے اتارنے کے بجائے دکان سے باہر دوڑ لگا دی اور فرار ہوگیا۔ واقعے کے وقت دکان میں دو ملازمین موجود تھے. تاہم خوش قسمتی سے کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور یوں تقریباً 2 لاکھ 90 ہزار ڈالر مالیت کی گھڑی چوری ہوگئی۔ پاکستانی کرنسی میں اس کی قیمت تقریباً 8 کروڑوں 2 لاکھ روپے بنتی ہے۔واقعے کے بعد ایک نیا موڑ اس وقت آیا جب چوری کے چند روز بعد دکان کو ایک کوریئر سروس کے ذریعے پارسل موصول ہوا، جو جاپان کے صوبے آئچی سے بھیجا گیا تھا۔ پارسل میں چوری ہونے والی گھڑی کے ساتھ ایک مختصر معافی نامہ بھی رکھا گیا تھا، جس میں صرف ’’سوری‘‘ یعنی معذرت کے الفاظ درج تھے۔جاپانی اخبار اساہی شمبن اور مقامی میڈیا نے نام ظاہر نہ کرنے والے تفتیشی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ گھڑی کے سیریل نمبر سے اس بات کی تصدیق ہوئی کہ یہ وہی گھڑی ہے جو دکان سے چوری ہوئی تھی۔دکان کی انتظامیہ نے اے ایف پی سے رابطے پر اس واقعے کے حوالے سے تبصرہ کرنے سے گریز کیا، جبکہ ٹوکیو پولیس تاحال مشتبہ شخص کی تلاش میں ہے اور اسے چوری کے الزام میں تلاش کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ اسی شاپنگ کمپلیکس میں اس سے قبل اگست کے مہینے میں بھی چوری کا ایک بڑا واقعہ پیش آیا تھا، جب ایک دوسری دکان سے مجموعی طور پر 20 کروڑ ین مالیت کی چار لگژری گھڑیاں چوری ہوگئی تھیں، جن کی قیمت تقریباً 13 لاکھ ڈالر بتائی گئی تھی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس خیبر پختونخوا کی صورتحال پر غور

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدرات خیبرپختونخوا کی صورت حال پر جائزہ…

2 hours ago

پاکستان اور سعودی عرب میں میڈیا ثقافت اور سیاحت کے فروغ کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اطلاعات، نشریات، میڈیا اور ثقافتی شعبوں…

3 hours ago

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر آج مزید اچھی خبر ملے گی علی پرویز ملک

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزرا عطاتارڑ اور علی پرویز ملک نے پریس کانفرنس کی ۔علی…

3 hours ago

وزیراعلیٰ کا اپنی چھت اپنا گھر سکیم کی تکمیل کے اہداف مکمل کرنے کا حکم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، جس…

3 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے دو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز 17 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے اضلاع کچھی اور خاران میں سیکیورٹی فورسز کے دو انٹیلی…

3 hours ago

امریکی انتخابات انتخابی نتائج پر کروڑوں ڈالر کی شرطیں

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی سیاست میں ہار جیت کا فیصلہ اب صرف ووٹروں کی رائے…

3 hours ago