پاکستان نیوز پوائنٹ
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں، مزید 9 دہشت گرد جہنم واصل کر دیئے گئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع مستونگ میں فتنہ الہندوستان کیخلاف کامیاب کارروائی کر کے کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشت گرد جہنم واصل کر دیئے۔فورسز نے کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کی گاڑی کو کواڈ کاپٹر کے ذریعے کامیابی سے نشانہ بنایا۔
ذرائع کے مطابق فورسز نے کامیابی سے نشانہ بنا کر 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ ان کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہے، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔دوسری جانب پشین کے علاقے سرانان میں سی ٹی ڈی نے انیٹلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے فائرنگ کےتبادلے میں 6 مبینہ دہشتگرد ہلاک کر دیے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران 4 اہلکار زخمی بھی ہوئے، ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے، دہشت گردوں سے اسلحہ و بارود بھی برآمد ہوا۔سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد فورسز اور عام شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم کی خصوصی پٹرول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کے لیے جدید ڈیجیٹل…
پاکستان نیوز پوائنٹ انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی نے جی ایچ کیو…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) شزا فاطمہ خواجہ نے کہا…
پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں مہنگائی کے ممکنہ دباؤ اور عالمی معاشی صورتحال کے پیش…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اشارہ دیا ہے کہ امریکا وینزویلا کی…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ جنگ ہم نے نہیں…