اردو نیوز اپڈیٹس

بلوچستان ڈیجیٹل گورننس جدت کے نئے دور میں داخل ہو رہا ہے سرفراز بگٹی

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان ڈیجیٹل گورننس، شفافیت اور جدت کے نئے دور میں داخل ہو رہا ہے۔ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن سوسائٹی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت نے صوبے کی پہلی ڈیجیٹل میڈیا پالیسی 2026 متعارف کرا دی، صوبے میں جدید ابلاغی نظام کو فروغ دیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت پر مبنی بھرتی نظام سے میرٹ، شفافیت اور گڈ گورننس کو فروغ ملا، آئی ٹی پارکس، یوتھ آئی ٹی پروگرامز اور ای گورننس اصلاحات پر عملدرآمد جاری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بسوں کی ڈیجیٹائزیشن اور کلائمیٹ ٹیک منصوبے صوبے کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں، نوجوانوں کیلئے سکالرشپ اور ڈیجیٹل سکلز پروگرامز اولین ترجیحات ہیں،عوامی فلاح کے جدید منصوبوں سے بلوچستان کو مستقبل سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہےسرفرازبگٹی نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو ترقی کے مساوی مواقع اور جدید سہولیات کی فراہمی کے اقدامات کر رہے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ٹرمپ کی بھارتی جارحیت پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئرکردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…

22 hours ago

وزیراعظم کاپاکستان بحریہ کو آبدوز ہنگور کےپہلےکامیاب براہ راست ہتھیاروں کےتجربے پرخراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…

22 hours ago

پاکستان نے نورستان سے متعلق افغان طالبان حکومت کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…

22 hours ago

وزیر داخلہ منتخب نمائندے ہوتے تو جانتے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں اسپیکر کے پی اسمبلی

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…

22 hours ago

پاک بحریہ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ طویل فاصلے تک مار کرنے والا شپ کروز میزائل فائر کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…

22 hours ago

ایران ایک معاہدہ چاہتا ہے اور مجھے بھی ڈیل کرنا پسند ہےامریکی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…

22 hours ago