پاکستان نیوز پوائنٹ
سکیورٹی فورسز نے بنوں اور اطراف میں کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 24 خوارج ہلاک کردیئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق 24 گھنٹوں میں بنوں اور اطراف میں فائرنگ کے تبادلوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 24 خوارج ہلاک ہوئے جن کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ یہ خوارج متعدد دہشتگرد کارروائیوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بنوں میں حالیہ دہشتگرد کارروائیوں اور خودکش دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز کے آپریشنز جاری ہیں، دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کے خلاف مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز شروع کردیئے ہیں، دہشتگردی کےخلاف جاری کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…
پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…
پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…
پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…