اردو نیوز اپڈیٹس

بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن پانچویں روز بھی جاری متعدد ٹھکانے تباہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے پانچویں روز بھی جاری آپریشن کے دوران متعدد ٹھکانے تباہ، بھاری مقدار میں اسلحہ اور گاڑیاں برآمد کر لی گئیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں کیپٹن (ر) فرقان بلال نے مقامی کمانڈر خورے کے مبینہ ٹھکانے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنوں میں دہشت گردوں کے خلاف جاری ٹارگیٹڈ آپریشن پانچویں روز بھی بھرپور انداز میں جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ کارروائیوں کے دوران مطلوب دہشت گردوں کے مبینہ ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے۔ جہاں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور زیرِ استعمال گاڑیاں برآمد کی گئیں، جبکہ متعدد ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے۔ڈی پی او فرقان بلال کے مطابق آپریشن کے دوران متعدد دہشت گرد مارے گئے، جبکہ 50 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر مزید تفتیش کی جا رہی ہے.انہوں نے کہا کہ بنوں کو دہشت گرد عناصر سے مکمل طور پر پاک کرنے تک آپریشن بلا تعطل جاری رہے گا اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پوری قوت کے ساتھ کارروائیاں جاری رکھیں گے۔ڈی پی او نے مزید بتایا کہ آپریشن کے باعث سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر موبائل اور انٹرنیٹ سروس عارضی طور پر معطل ہے. جسے صورتحال معمول پر آتے ہی بحال کر دیا جائے گا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر آصف علی زرداری کا نیپال کے صدر رام چندر پاوڈل کے نام خط قومی دن اور یوم دستورپر مبارکباد

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے نیپال کی حکومت اور عوام کو…

13 hours ago

دہشتگردوں سے بات چیت نہیں ہوگی ریاست کی پالیسی واضح ہے ترجمان پاک فوج

پاکستان نیوز پوائنٹ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے…

13 hours ago

پاکستان خودمختار ریاست کسی بیرونی طاقت کو آزادی چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ملک محمد احمد خان

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان…

13 hours ago

سرکاری دوروں پر ذاتی طیارے کا استعمال اخراجات کی اپنی جیب سے ادائیگی وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کفایت شعاری کی مثال قائم کر دی

پاکستان نیوز پوائنٹ کفایت شعاری مہم ،وفاقی وزیر برائے مواصلات، سرمایہ کاری اور نجکاری عبدالعلیم…

13 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں 11 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں…

13 hours ago

حوثی گروپ کے سعودی عرب پر ممکنہ حملوں کا خطرہ ریاض میں الرٹ جاری

پاکستان نیوز پوائنٹ حوثی گروپ کے سعودی عرب پر ممکنہ حملوں کا خطرہ،سعودی عرب کے…

13 hours ago