اردو نیوز اپڈیٹس

بنوں میں ڈومیل پولیس اسٹیشن کے گیٹ پر خودکش حملہ 5 افراد جاں بحق 18 زخمی

پاکستان نیوز پوائنٹ
بنوں میں ڈومیل پولیس اسٹیشن کے گیٹ سے خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی ٹکرا دی، دھماکے میں 5 افراد جاں بحق 18 زخمی ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بنوں کے علاقے ڈومیل میں ایک خودکش حملہ آور نے تھانے پر حملے کی کوشش کی، تاہم مؤثر حفاظتی اقدامات کے باعث وہ اپنے ہدف تک نہ پہنچ سکا اور اس نے تھانے کے باہر موجود شہریوں کو نشانہ بنایا۔ حملے کے نتیجے میں 5 افراد شہید ہوگئے جن میں 3 خواتین، ایک بچہ اور ایک مرد شامل ہیں، جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں اور شہدا کی لاشوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کے بعد ریسکیو ٹیمیں اور مقامی افراد جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیوں کا آغاز کیا، ملبہ ہٹانے کا کام بھی جاری ہے۔ اعلیٰ سکیورٹی حکام کے مطابق سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاکہ حملے میں ملوث عناصر کو گرفتار کیا جا سکے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد عناصر بنوں کے پرامن ماحول کو خراب کرنا چاہتے ہیں، تاہم سکیورٹی ادارے ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ سکیورٹی حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ اداروں کو دیں اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل تعاون کریں، جبکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے وزیر اعظم کی ملاقات ملک کی مجموعی سیاسی اور سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ایوانِ…

15 hours ago

وزیراعظم نے آج خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب کرلیا ایمرجنسی لگانے سے متعلق فیصلےکا امکان

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب…

15 hours ago

پاکستان کا امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری ہونے کا انکشاف

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری…

15 hours ago

پیپلز پارٹی کہیں بھی گورنر راج نافذکرنا نہیں چاہتی وزیراعلیٰ سندھ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کہیں بھی گورنر…

15 hours ago

ایران کا معاملہ جلد اور کسی نہ کسی صورت ختم ہو جائیگا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کا معاملہ جلد…

16 hours ago

روس سے ڈیزل خریدنے کا معاہدہ جنگ لمبی کرنے کیلئے سرمایہ کاری ہے زیلنسکی

پاکستان نیوز پوائنٹ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس سے ڈیزل خریدنے…

16 hours ago