اردو نیوز اپڈیٹس

بنیان المرصوص آپریشن مکمل معرکہ حق کا نام دیدیا گیا آئی ایس پی آر

پاکستان نیوز پوائنٹ
آئی ایس پی آر نے 22 اپریل سے 10 مئی تک کے آپریشنز بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ آپریشن کا حصہ تھے جواب مکمل کرلیا گیا ہے اسے معرکہ حق کا نام دے دیا گیا ہے۔ اس حوالے جاری تفصیلی پریس ریلیز میں کہاگیاہے کہ پاک فوج نے اپنے جوابی آپریشنز کو معرکہ حق کا نام دیا ہے۔اعلامیے کے مطابق یہ آپریشن 6 اور 7 مئی کوبھارت کی بزدلانہ کارروائی کے نتیجے میں شروع کیاگیاتھاجس میں معصوم بچے اور عام شہری شہید ہوئے تھے۔اعلامیے میں کہا گیاہے کہ یہ آپریشن معصوم شہدا کے لہوا کا انتقام تھا،مسلح افواج نے اپنی قوم سے کیا ہوا وعدہ پورا کردیاہے۔آئی ایس پی آر نے کہاہے کہ ہمارے دل اورہمدردریاں بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والوں کے ہل خانہ کےساتھ ہیں،بھارتی حملوں میں زخمی ہونےوالوں کی جلدصحت یابی کیلئےدعاگوہیں۔اعلامیے میں کہاگیاکہ مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کامنہ توڑجواب دے کرانصاف کردکھایا،اقوم کے حوصلے اور دعاؤں نے پاک فوج کوناقابل شکست قوت دی۔آئی ایس پی آرنے کہاہے کہ نوجوان سائبرمحاذکے سپاہی بن کردشمن کےجھوٹ کامقابلہ کرتے رہے،پاکستانی میڈیا بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ کی طرح بھارتی پروپیگنڈے کیخلاف سیسہ پلائی دیواربناْ۔اعلامیے میں کہاگیاکہ ہم معرکہ حق میں اپنی افواج کے ہرافسر،جوان، ہوابازاورسیلر کےشکر گزارہیں، یشہ ورانہ مہارت، قربانی اوردلیری کی بدولت شاندار کامیابی ممکن ہوئی۔پریس ریلیزمیں بتایاگیاکہ ہم پاکستان کی بہادرقوم کابھی دل کی گہرائیوں سےشکریہ ادا کرتے ہیں،قوم نے مشکل حالات میں مسلح افواج کی غیرمتزلزل حمایت کی،قوم کےحوصلےاوردعاؤں سے ہماراحوصلہ بلندرہاقومی یکجہتی بڑی طاقت بنی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق معرکہ حق آپریشنزبھارتی اشتعال انگیزی سے شہید ہونے والی خواتین، بچوں اوربزرگوں کے لہو کا انتقام ہے ۔اعلامیے میں بتایاگیاکہ پاکستان آرمی کے فتح سیریزایف1 اورایف2میزائل نےدشمن کے پرخچےاڑائے،پی اے ایف کے جدیدہتھیار،لانگ رینج لوئٹرنگ کلرڈرونزنے26اہداف کونشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر نے کہاکہ طویل فاصلےتک مارکرنےوالی توپوں سے دشمن کےاہداف کوکامیابی سے نشانہ بنایا.دشمن کی وہ تنصیبات تباہ کی گئیں جوپاکستانی شہریوں کونشانہ بنانےاوردہشتگردی میں ملوث تھیں۔پریس ریلیز میں کہاگیاکہ معرکہ حق آپریشن میں جن مقامات کونشانہ بنایاگیاان میں بھارتی فضائی اڈے شامل تھے،سورت گڑھ،سرسا،بھُج،نالیا،آدم پور،بھٹنڈا،برنالہ،حلوارہ میں دشمن کےاڈوں کوتباہ کیاگیا۔اعلامیے میں بتایاگیاکہ اونتی پورہ،سری نگر،جموں،اودھم پور،ماموں، امبالہ اورپٹھان کوٹ کےاڈوں کوتباہ کیاگیا.بیاس اورناگرُوٹامیں براہموس میزائلوں کےذخیرےتباہ کردیےگئے۔ آدم پوراوربھج میں نصب ایس400دفاعی نظام کومؤثرطریقےسےناکارہ بنایاگیا.افیلڈسپلائی ڈپویوری اورریڈاراسٹیشن پونچھ جیسےلاجسٹک سپورٹ مقامات تباہ کیےگئے۔10بریگیڈاور80بریگیڈکےجی ٹاپ اورنوشہرہ جیسےہیڈکوارٹرزکومکمل تباہ کیاگیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ماہ امریکا کا دورہ کریں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت…

20 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کل ایران کا دورہ کریں گے ایرانی وزارت خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید…

20 hours ago

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار 24 سے 28 اگست تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے…

20 hours ago

این آر او کی خواہش؟ طلال چوہدری کا عمران خان کی بہن کے بیان پر سخت ردعمل

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہےکہ بانی پی…

20 hours ago

مہنگائی 9.66 فیصد کی شرح سے بڑھ رہی ہے حکومت فوری اقدامات کرے سینیٹر عبدالقادر

پاکستان نیوز پوائنٹ چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر کا کہنا ہے…

20 hours ago

کینیڈا امریکا کا حصہ بنے بغیر ریاست جیسے فوائد چاہتا ہے ایسا نہیں چلے گا صدر ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے…

20 hours ago