پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے علاقے سرہ ڈاکئی میں قومی شاہراہ پر پیش آنے والے دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، جس میں نہتے اور بے گناہ مسافروں کو نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے واقعے کو فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سفاکیت کی انتہا ہے۔محسن نقوی نے اس دلخراش واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی۔انہوں نے کہا کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ بے گناہ اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنا کر دشمن نے اپنی درندگی اور بدترین بربریت کا مظاہرہ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم ان بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں اور ان کے مقامی آلہ کاروں کا ہر جگہ پیچھا کریں گے اور انہیں انجام تک پہنچائیں گے۔محسن نقوی نے مزید کہا کہ قوم کی مکمل حمایت اور اعتماد کے ساتھ ریاست ان تمام سازشوں کو ناکام بنائے گی جو پاکستان کے امن، استحکام اور سالمیت کے خلاف کی جا رہی ہیں۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے آئی ٹی…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستانی مسلح افواج کی قیادت نے ملک کے پہلے انسانی خلائی مشن…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور روس کے درمیان بین الحکومتی کمیشن کا 11واں اجلاس ماسکو…
پاکستان نیوز پوائنٹ برطانیہ کی فضائیہ (رائل ایئر فورس) نے ممکنہ ڈرون حملوں اور تخریب…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی افواج نے ایران…