پاکستان نیوز پوائنٹ
بھارت اور پاکستان اپنے درمیان کشیدہ تعلقات کا مسئلہ حل کر لیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کو کہا۔ بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے علاقے پہلگام میں باغیوں کے حملے کے بعد دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے جو تقریبا دو عشروں میں بدترین واقعہ ہے۔ٹرمپ نے ایئر فورس ون طیارے میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے متنازعہ سرحدی علاقے میں تاریخی تنازع کا حوالہ دیا اور کہا کہ وہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کو جانتے ہیں لیکن جب ان سے یہ سوال کیا گیا کہ آیا وہ ان سے رابطہ کریں گے تو انہوں نے جواب نہیں دیا۔انہوں نے صدارتی طیارے میں سفر کرتے ہوئے کہا، “وہ کسی نہ کسی طریقے سے اس مسئلے کا حل نکال لیں گے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان بہت زیادہ کشیدگی ہے لیکن یہ ہمیشہ رہی ہے۔”واضح رہے کہ منگل کو کشمیر کے ایک سیاحتی مقام پر 26 افراد کو ایک سیرگاہ میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ بھارت نے کہا ہے کہ اس حملے میں پاکستانی عناصر ملوث تھے جبکہ اسلام آباد اس دعوے کی تردید کرتا ہے۔اس حملے کے بعد دونوں جنوبی ایشیائی ممالک کے درمیان تعلقات خراب ہو گئے، بھارت نے آبی تقسیم کا ایک اہم معاہدہ معطل کر دیا اور پاکستان نے بھارتی ایئرلائنز کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دیں۔ ان کی تجارت بھی خطرے میں ہے۔تازہ کشیدگی کے خدشے کی بنا پر جمعہ کے روز بھارتی سٹاک مارکیٹیں گر گئیں البتہ بعد میں کسی حد تک مندی کم ہو گئی۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید…
پاکستان نیوز پوائنٹ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہےکہ بانی پی…
پاکستان نیوز پوائنٹ چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر کا کہنا ہے…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے…