اردو نیوز اپڈیٹس

پنجاب پہلی صوبائی ایئر لائن ایئر پنجاب اور پہلی بلٹ ٹرین چلانے کے لئے تیار

پاکستان نیوز پوائنٹ
فضا میں بلند پرواز،زمین پر تیز ترین رفتار پاکستان کی پہلی صوبائی ایئر لائن، پاکستان کی پہلی بلٹ ٹرین پنجاب پہلی صوبائی ایئر لائن ”ایئر پنجاب“ اور پہلی بلٹ ٹرین چلانے کے لئے تیار پہلی صوبائی ایئر لائن”ایئر پنجاب“کاپراجیکٹ خصوصی اجلاس میں پیش کر دیا گیا وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے”ایئر پنجاب“ پراجیکٹ کی منظوری دے دی لاہور سے راولپنڈی بلٹ ٹرین پراجیکٹ کی اصولی منظوری بھی دے دی گئی ”ایئرپنجاب“ کے لئے فوری طور پر چار ا یئر بس لیز پر لینے کا فیصلہ ابتدائی طور پر ”ایئر پنجاب“اندرون ملک ڈومیسٹک پروازیں شروع کرے گی ایک سال کاپیریڈ مکمل ہونے کے بعد”ایئر پنجاب“بیرون ملک پروازیں بھی شروع کر سکے گی ”ایئر پنجاب“کے لئے جدید ترین طیارے لیز پر لینے کے لئے فوری انتظامات کا حکم ”ایئر پنجاب“ کو ملک کی بہترین ایئر لائن بنانے کے لئے ضروری انتظامات کی ہدایت اجلاس میں لاہور سے راولپنڈی تک پہلی بلٹ ٹرین کے پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ بلٹ ٹرین کے ذریعے لاہور سے راولپنڈی کے سفر کا دورانیہ تقریباً اڑھائی گھنٹے تک رہ جائے گا پاکستان ریلوے کے اشتراک سے تیز ترین بلٹ ٹرین چلانے کے لئے مختلف آپشن کا جائزہ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی سینئر منسٹرمریم اورنگزیب کو پاکستان ریلوے سے اشتراک کار کا ٹاسک سونپ دیا بلٹ ٹرین پراجیکٹ کے لئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے آپشن پر بھی غور پاکستان کی پہلی بلٹ ٹرین پراجیکٹ کے آغاز کے لئے اقدامات مکمل کرنے کی ہدایت وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب کے مزید چھ روٹس پر ہائی سپیڈ ٹرین کے لئے پلان طلب لاہور سے شاہدرہ اور نارووال تک ہائی سپیڈ ٹرین چلائی جائے گی لاہور سے رائیونڈ، قصور، پاکپتن سے لودھراں تک ہائی سپیڈ ٹرین چلے گی قلعہ شیخوپورہ، جڑانوالہ سے شور کوٹ تک ہائی سپیڈ ٹرین کا روٹ ہوگا ہائی سپیڈ ٹرین شور کوٹ سے جھنگ اور جھنگ سے سرگودھا چلائی جائے گی لالہ موسیٰ سے سرگودھا براستہ ملکوال ہائی سپیڈ ٹرین چلائی جائے گی فیصل آباد سے چک جھمرہ اور شاہین آباد تک ہائی سپیڈ ٹرین کا روٹ ہوگا وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں لاہور ییلو لائن اور ماس ٹرانزٹ لائن گوجرانوالہ پراجیکٹ کا جائزہ جناح ٹرمینل ٹھوکر نیاز بیگ تا ہربنس پورہ ییلو لائن پراجیکٹ سٹڈی 30مئی تک مکمل کرنے کی ہدایت گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ لائن کی پراجیکٹ سٹڈی کے لئے 15جون کی ڈیڈ لائن مقرر اجلاس میں ای- ٹیکسی پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر ٹرمپ نے شہباز شریف کو فنٹاسٹک وزیراعظم قرار دیدیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو نئے لقب…

6 minutes ago

مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود پہلے سیکریٹری جنرل مقرر

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ کے تحت لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان…

9 minutes ago

ویزا پابندی ختم سعودی عرب سے پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور مملکتِ سعودی عرب نے باہمی تعلقات کو نئی بلندیوں پر…

12 minutes ago

پاکستان کا پہلا قومی اقتصادی مشن شروع برآمدات 100 ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے اپنا پہلا قومی اقتصادی مشن ’’برآمدات میں تیزی، پیداوار، معیار،…

14 minutes ago

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی فتنۃ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں کارروائی کرتے ہوئے فتنۃ الخوارج کے 9…

17 minutes ago

افغانستان سے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے والے آٹھ ڈرونز تباہ:سکیورٹی ذرائع

پاکستان نیوز پوائنٹ فواجِ پاکستان اور پاک فضائیہ کے جدید اور الرٹ ائیر ڈیفنس سسٹم…

18 minutes ago