اردو نیوز اپڈیٹس

بھارت اے سی سی میں تنہا؟ ایشیا کپ ستمبر میں اپنے شیڈول پر ہونے کا امکان

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی ) کا اجلاس آج ڈھاکا میں چیئرمین محسن نقوی کی صدارت میں ہوگا۔ اجلاس کے دوران ایشیا کپ کے مستقبل کے حوالے سے اہم فیصلے کا امکان ہے جب کہ بھارت اور سری لنکا کے نمائندے ڈھاکا نہ پہنچ سکے ہیں۔محسوس ہورہا ہے کہ بھارت اے سی سی میں تنہا ہوگیا ہے کیوں کہ ذرائع کے مطابق ٹورنامنٹ ستمبر میں پروگرام کے مطابق ہونے کا امکان ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا سالانہ اجلاس میں آن لائن شریک ہوں گے۔اے سی سی ذرائع کے مطابق سری لنکا بورڈ کے صدر شمی ڈی سلوا علیل ہیں اور وہ بھی آن لائن شریک ہوں گے۔ افغانستان اور عمان کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ میٹنگ میں شریک ہوں گے، افغانستان بورڈ کے نمائندے رات کو ڈھاکا پہنچ رہے ہیں۔ ایشیا کپ کا میزبان بھارت ہے لیکن یواے ای میں میزبانی کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ صدر نے منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش پر…

20 hours ago

کے پی حکومت دہشتگردوں کیخلاف ایک لفظ نہیں بولتی پانی سر سے اوپر جا چکا اب یہ فیصلے کا وقت ہے وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے دہشتگردی کے واقعات میں عام شہریوں…

20 hours ago

امن و امان کیلیے سہیل آفریدی سمیت جس کی ضرورت ہوئی حفاظتی تحویل میں لیں گے محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ امن و امان…

20 hours ago

دھرنے سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں خیبرپختونخوا میں دہشت گردی ہمارا ایشو ہے محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دھرنے سے ہمیں کوئی…

20 hours ago

وفاق نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے 11 رکنی ایڈوائزری کونسل قائم کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی حکومت نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے ایڈوائزری…

20 hours ago

کرم میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام 12 خوارج ہلاک ہوگئے آئی ایس پی آر

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے…

20 hours ago