پاکستان نیوز پوائنٹ
بھارت میں 1984 کے سکھ مخالف فسادات کو 42 سال مکمل ہوگئے۔ یکم نومبر 1984ء کے واقعات بھارتی تاریخ کے دردناک ابواب میں شمار ہوتے ہیں۔ 31 اکتوبر کو سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کے قتل کے بعد سکھ برادری کے خلاف تشدد شروع ہوا، جو تین روز تک جاری رہا۔ان فسادات کے دوران ہزاروں سکھوں کو قتل کیا گیا، جبکہ خواتین کو بھی جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ یہ واقعات انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے طور پر یاد کیے جاتے ہیں۔انتہاپسند عناصر نے ووٹر فہرستوں کے ذریعے سکھ شہریوں کی شناخت کرکے انہیں نشانہ بنایا۔ ہیومن رائٹس واچ نے بھی ان واقعات کے دوران سکھ برادری کے خلاف منظم تشدد اور حکومتی سرپرستی کے الزامات کی نشاندہی کی ہے۔42برس گزرنے کے باوجود 1984 کے فسادات متاثرہ سکھ خاندانوں کے لیے انصاف اور جواب دہی کا اہم سوال بنے ہوئے ہیں۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے 3…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کو بین الحکومتی گروپ آف ٹوئنٹی فور…
پاکستان نیوز پوائنٹ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے…
پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اختلافات اپنی…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے مذاکرات اچھے مر…
پاکستان نیوز پوائنٹ یمنی فوج کا حوثی ملیشیا کے خلاف آپریشن فجرِالیمن جاری ہے، تازہ…