اردو نیوز اپڈیٹس

بھارت نے اپنے محصولات کو صفر کرنے کی پیشکش کی ہے لیکن اب بہت دیر ہوچکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت سے تجارتی معاملات پر کہا ہے کہ اب بھارت نے اپنے محصولات کو صفر کرنے کی پیشکش کی ہے لیکن اب بہت دیر ہوچکی، یہ پیش کش کئی سال پہلے کر دینی چاہیے تھی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرتھ سوشل پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ ہمارا بھارت کے ساتھ بہت کم کاروبار ہے لیکن بھارت امریکا کے ساتھ بہت بڑے حجم میں کاروبار کرتا ہے، بھارت امریکا کو بڑی مقدار میں سامان فروخت کرتا ہے اور امریکا بھارتی مصنوعات کا سب سے بڑا گاہک ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا بھارت کو بہت کم چیزیں فروخت کرتا ہے، کئی دہائیوں سے اب تک تجارتی تعلق یک طرفہ رہا ہے، بھارت نے اب تک امریکا پر دیگر ممالک کے مقابلے میں سب سے زیادہ محصولات لگا رکھے ہیں اور بھارت کے زائد محصولات کی وجہ سے امریکی کمپنیاں بھارت میں اپنی مصنوعات بیچ نہیں پاتیں، یہ مکمل طور پر یک طرفہ تباہی رہی ہے۔امریکی صدر کا کہنا تھاکہ بھارت اپنا زیادہ تر تیل اور فوجی ساز و سامان روس سے خریدتا ہے، بھارت تیل اور فوجی سازو سامان امریکا سے بہت کم خریدتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب بھارت نے اپنے محصولات کو صفر کرنے کی پیشکش کی ہے لیکن اب بہت دیر ہوچکی، بھارت کو یہ پیش کش کئی سال پہلے کر دینی چاہیے تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ سے امریکا اور بھارت کے تعلقات میں سرد مہری ہے، بھارت کی جانب سے امریکا کے ساتھ تجارتی ڈیل فائنل نہ کرنے کا بعد امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت پرٹیرف 50 فیصد کردیا جب کہ ٹرمپ وقتاً فوقتاً پاک بھارت جنگ میں اپنے کردار کا ذکر کرتے رہتے ہیں جس سے بھارت انکاری ہے۔امریکی صدر نے رواں سال شیڈول بھارت کا دورہ بھی منسوخ کردیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستانی کھلاڑیوں نے کمال مہارت سے ورلڈکپ ٹائٹل اپنے نام کیا وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی مسقط میں ٹیم اسنوکر کے ورلڈ…

9 minutes ago

محمد آصف اور اسجد اقبال نے ورلڈ سنوکرچیمپئن شپ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا چیئرمین پی سی بی محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے ورلڈ ٹیم سنوکر چیمپئن شپ…

12 minutes ago

افغانستان دہشت گردی کے خاتمے میں عملی کردار ادا کرے پاکستان اور یورپی یونین کا مطالبہ

پاکستان نیوز پوائنٹ برسلز میں 21 نومبر کو پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان اسٹریٹجک…

16 minutes ago

پاکستان نے غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔…

19 minutes ago

عالمی معاشی اداروں نے 2025 کے لیے دنیا کے سب سے زیادہ قرضدار ممالک کی فہرست جاری کی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی معاشی اداروں نے 2025 کے لیے دنیا کے سب سے زیادہ…

30 minutes ago