اردو نیوز اپڈیٹس

بینکاک دادا اور دادی کو قتل کرنے کے بعد ملزم کی اسکول میں فائرنگ 8 افراد ہلاک 14 زخمی

پاکستان نیوز پوائنٹ
تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک کے ایک اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک جبکہ 14 زخمی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 5 اساتذہ اور 2 طلبہ شامل ہیں، فائرنگ کے بعد ملزم نے اپنی جان لے لی۔پولیس کے مطابق فائرنگ مبینہ طور پر اسی اسکول کے نویں جماعت کے 14 سالہ طالب علم نے کی۔ ڈبسرین نانتھا بوری اسکول واقعے سے قبل حملہ آور نے اپنے دادا اور دادی کو بھی قتل کیا۔حکام کے مطابق اطلاع ملتے ہی پولیس، طبی عملہ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ حملہ آور طالب علم کے محرکات کے بارے میں تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔ایک 18 سالہ ایک طالب علم نے رائٹرز کو بتایا کہ ابتدا میں اسے لگا جیسے آتش بازی ہو رہی ہو یا کوئی شخص کسی چیز پر زور زور سے ضربیں لگا رہا ہو۔طالب علم نے کہا کہ پہلے مجھے نہیں لگا کہ یہ گولیوں کی آواز ہے۔ مسلسل فائرنگ ہو رہی تھی، اچانک خاموشی چھا گئی لیکن کچھ دیر بعد دوبارہ فائرنگ شروع ہو گئی۔خبر ایجنسی کے مطابق تھائی لینڈ کے وزیراعظم نے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی مذمت کی ہےواضح رہے رواں سال فروری میں بھی جنوبی تھائی لینڈ کے ہاٹ یائی ضلع میں اسکول پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک ٹیچر ہلاک اور ایک طالب علم زخمی ہوا تھا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

13 hours ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

13 hours ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

13 hours ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

14 hours ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

14 hours ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

14 hours ago