اردو نیوز اپڈیٹس

جسٹس مسرت ہلالی کی ریٹائرمنٹ پر سپریم کورٹ میں فل کورٹ ریفرنس

پاکستان نیوز پوائنٹ
سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی ریٹائر ہو گئیں،ان کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس کاانعقاد کیا گیا۔سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ پر 9 ججزفل کورٹ ریفرنس میں بذریعہ ویڈیولنک شریک ہوئے۔چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کا فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جسٹس مسرت ہلالی نے جرات مندانہ طریقے سے پیشہ ورانہ فرائض انجام دیئے۔جسٹس مسرت ہلالی کی قانون کے شعبے میں خدمات ناقابل فراموش ہیں،جسٹس مسرت ہلالی اہم سرکاری عہدوں بھی رہیں،بنوں جیسے علاقوں میں بطور جج فرائض سرانجام دیئے.جہاں اس وقت جج شام کے بعد باہر نہیں نکل سکتے تھے۔جب چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ بنا تو جسٹس مسرت ہلالی کو پشاور بلایا،وہ ناراض تھیں کہ پشاور واپس کیوں بلایا،ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔فل کورٹ ریفرنس میں اٹارنی جنرل منصور عثمان کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا،ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے اٹارنی جنرل کا پیغام پڑھ کر سنایا۔اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ جسٹس مسرت ہلالی پشاور ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس تھیں،انہوں نے فوجی عدالتوں میں سویلنز کا ٹرائل روکنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا،فوجی عدالتوں کا فیصلہ انٹرا کورٹ اپیل میں معطل کرنے کی مخالفت کی۔فوجی عدالتوں کے مجرمان کو سپریم کورٹ نے اپیل کا حق دینے کی ہدایات دیں،جسٹس مسرت ہلالی نے قرار دیا کہ تنسیخ نکاح کا دعویٰ خلع میں نہیں بدلا جا سکتا۔صدر سپریم کورٹ بارنے فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نئے صوبوں کے قیام کی حمایت کردی . صدر سپریم کورٹ بار کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ایک مشترکہ ایجنڈے پر اتفاق کرنا چاہیے،ملک میں نئے صوبوں کے قیام کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔آئین و قانون کے مطابق نئے صوبوں کے قیام کی توثیق کرتے ہیں،نئے صوبے گورننس، معاشی ترقی اور سیاسی استحکام کا باعث بنیں گے،تمام حل طلب معاملات پر با معنی اور سنجیدہ مذاکرات ہونے چاہیں۔صدر سپریم کورٹ بار نے مزید کہا کہ جسٹس مسرت ہلالی کا عدالتی سفر آج اپنے اختتام کو پہنچا،دعا گو ہوں کہ اللہ پاک جج صاحبہ کو صحت اور مزید کامیابیاں عطا کرے.صدر مملکت سے درخواست کرتے ہیں کہ ججز تقرریوں کی منظوری میں مزید تاخیر نہ ہو

Faisal Bukhari

Recent Posts

سعودی عرب پاکستان اور ترکیہ میں دفاعی معاہدہ ایک پر حملہ سب پر حملہ تصور ہوگا

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ نے مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کردیے…

46 minutes ago

وزیراعظم فیلڈ مارشل کا دورہ سعودی عرب وفد کےہمراہ عمرہ اداکیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد…

49 minutes ago

سندھ اسمبلی کئی قراردادیں منظور کرچکی مزید صوبے نہیں بن سکتے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےکہا کہ سندھ کو مزید صوبوں میں…

51 minutes ago

بینکاک دادا اور دادی کو قتل کرنے کے بعد ملزم کی اسکول میں فائرنگ 8 افراد ہلاک 14 زخمی

پاکستان نیوز پوائنٹ تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک کے ایک اسکول میں فائرنگ کے نتیجے…

1 hour ago

یمنی حوثیوں کا سعودی عرب کے علاقے نجران پر حملہ پاکستانی سمیت 11 شہری زخمی

پاکستان نیوز پوائنٹ یمن میں سرگرم حوثی ملیشیا نے ایک بار پھر سعودی عرب کے…

1 hour ago

عالمی و مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی و مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں آج…

1 hour ago