اردو نیوز اپڈیٹس

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعے کے بعد بھارتی بیان پاکستانی مؤقف کی تصدیق ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعے کے بعد بھارتی بیان پاکستانی مؤقف کی تصدیق ہے۔ صحافیوں کوہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے بتایا کہ وزیر اعظم نے 23 تا 24 فروری امیر قطر کی دعوت پر قطر کا دورہ کیا۔ امیر قطر نے پاکستان کے ساتھ اقتصادی شراکت داری کو اعلی سطح تک لے جانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ قطر کے وزیر دفاع اور وزیر مملکت نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی۔ انہوں نے بتایا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں، جہاں وہ جدہ میں او آئی سی ایگزیکٹو کمیٹی کے غیرمعمولی وزارتی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ او آئی سی کا ہنگامی وزارتی اجلاس 26 فروری کو جدہ میں منعقد ہو رہا ہے ، جس میں اسرائیلی قابض حکام کے غیرقانونی فیصلوں پر غور کیا جائے گا۔ طاہر حسین اندرابی کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار مقبوضہ مغربی کنارے کو نام نہاد ریاستی اراضی میں تبدیل کرنے کے اسرائیلی اقدامات پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔ علاوہ ازیں وزارتی اجلاس کے موقع پر اسحاق ڈار او آئی سی رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ رواں ماہ سمجھوتا ایکسپریس پر حملے کی 19ویں برسی ہے۔ اس حملے میں 70 سے زائد قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ حملے میں ملوث سوامی آسیم آنند نے عوامی سطح پر اپنے جرم کا اعتراف کیا۔ بھارتی کرنل پروہت نے بھی اپنے جرم کا اعتراف کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ سمجھوتا ایکسپریس میں ملوث چاروں مجرم آزاد پھر رہے ہیں۔ بھارت سمجھوتا ایکسپریس میں ملوث مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں نہیں لا سکا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزارت خارجہ امور کے بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔ بلوچستان میں دہشت گرد حملے کے بعد بھارتی وزارت خارجہ کا بیان پاکستان کی موقف کی تصدیق ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودیہ کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا وزیراعظم کی سعودی ائیرپورٹس پر حملوں کی شدید مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی…

1 hour ago

مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا ترجمان پاک فوج

پاکستان نیوز پوائنٹ افواجِ پاکستان کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے…

1 hour ago

سعودی عرب پر حملے پاکستان کے لیے تشویش کا باعث ہیں ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب…

1 hour ago

فیصل کریم کنڈی کا سہیل آفریدی کو مستعفی ہونے کا مشورہ لانگ مارچ پر تنقید

پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ کو مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا. لانگ…

2 hours ago

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 7 خوارج ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات…

2 hours ago

ٹرمپ کا وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ٹرمپ نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ امریکا 3…

2 hours ago