اردو نیوز اپڈیٹس

ترجمان پاک فوج نے بھارت کی اعلیٰ سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے اشتعال انگیز بیانات پر ردعمل دے دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
ترجمان پاک فوج نے بھارت کی اعلیٰ سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے اشتعال انگیز بیانات پر ردعمل دے دیا۔ ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ بھارتی سکیورٹی اداروں کے جارحانہ اور اشتعال انگیز بیانات انتہائی تشویش کے ساتھ نوٹ کیے ہیں، یہ غیر ذمے درانہ بیانات جارحیت کے لیے من گھڑت بہانوں کی نئی کوشش ہے، ایسے بیانات سے جنوبی ایشیا میں امن کو سنگین خدشات لاحق ہوسکتے ہیں۔ ترجمان کے مطابق بھارت پچھلی کئی دہائیوں سے پاکستان کو منفی انداز میں پیش کر کے اور پاکستان پر الزامات لگا کر خود کو مظلوم ظاہر کرنے کا کارڈ کھیل رہا ہے حالانکہ خطے میں تشدد کو ہوا دے کر بھارت نے اصل میں خود ہی دہشت گردی کی سرپرستی کی ہے۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت کا یہ بیانیہ اب کافی حد تک بے نقاب ہو چکا ہے، دنیا دیکھ چکی ہے کہ سرحد پار دہشت گردی کا حقیقی چہرہ بھارت کا ہی ہے، دنیا بھارت کو علاقائی عدم استحکام کا مرکز تسلیم کر چکی ہے۔ ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ حال ہی میں بھارتی جارحیت نے دونوں ایٹمی طاقتوں کو جنگ کے دہانے تک پہنچا دیا تھا، بھارت شاید پاکستان کے دور تک مار کرنے والے ہتھیاروں کی تباہ کاریوں اور اپنے تباہ شدہ لڑاکا طیاروں کو بھول گیا ہے۔ ترجمان پا فوج نے کہا کہ بھارت اجتماعی بھول کا شکار ہو کر اب ایک نئے تصادم کی خواہش میں مبتلا دکھائی دیتا ہے۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع، بھارتی فوج اور بھارتی فضائیہ کے سربراہوں کے انتہائی اشتعال انگیز بیانات سامنے آئے ہیں، یہ بیانات واضح انتباہ دیتے ہیں کہ مستقبل کا تنازع انتہائی تباہ کن نتیجے کا باعث بن سکتا ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر جنگ کا نیا دورِ شروع ہوتا ہے تو پاکستان پیچھے نہیں رہے گا، ہم پوری قوت اور پختہ عزم کے ساتھ کسی قسم کی ہچکچاہٹ یا پابندی کے بغیر جواب دیں گے۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ کسی نئے نارمل کے قیام کی کوشش کرنے والوں کو معلوم ہونا چاہیے پاکستان نے جواب کا نیا نارمل قائم کر دیا ہے اور پاکستان کا یہ نیا نارمل تیز، فیصلہ کن اور تباہ کن ہوگا۔آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ جارحیت کے جواب میں پاکستان کی عوام اور افواج ہر کونے و کنارے تک لڑنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، اس بار ہم جغرافیائی عدم حساسیت کے تصور کو چکنا چور کر دیں گے، اس بار ہم بھارتی سرزمین کے دور دراز ترین حصوں تک کو نشانہ بنائیں گے۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ جہاں تک پاکستان کو نقشے سے مٹانے کی بات ہے توبھارت کو معلوم ہوکہ مٹانا دو طرفہ ہوگا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف کے خطاب کے دوران جنرل اسمبلی میں تالیاں بجتی رہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف کے جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران سامعین…

4 hours ago

فیلڈ مارشل کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن…

5 hours ago

افغانستان سے دہشتگردی کے خاتمے تک خطے میں امن و ترقی ممکن نہیں اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے افغانستان سے…

5 hours ago

جنگ مسلط کی گئی توپچھلے سال کی طرح حشرکریں گے وزیر دفاع نے بھارت کو پھر خبردار کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو…

5 hours ago

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت اہم اجلاس شرکاء کا معاہدے کے عہد و پیمان کو مؤثر عسکری تعاون میں تبدیل کرنے کا عزم

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ترکیے ، پاکستان اور سعودی عرب…

5 hours ago

ایران کا ایٹمی معائنہ کاروں کو دوبارہ رسائی دینے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اقوامِ متحدہ کے…

5 hours ago