اردو نیوز اپڈیٹس

توقع ہے ایران جنگ کے خاتمے کیلئے معاہدہ آج ہی قبول کر لے مارکو روبیو

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ توقع ہے کہ ایران جنگ کے خاتمے کیلئے معاہدہ آج ہی قبول کر لے۔دوررۂ بھارت کے موقع پر نئی دہلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے آج، کل، یا اگلے چند دنوں میں ہمارے پاس اعلان کیلئے کچھ ہو۔امریکی وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ ایران جنگ سے متعلق اچھی خبر کے لیے پر امید ہوں۔مارکو روبیو کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایران سے مذاکرات میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے۔خیال رہے کہ ایک روز قبل امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا تھا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مسلسل رابطے میں ہیں، امید ہے ایران سے معاہدہ طے پا جائے گا۔سوئیڈن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ ڈیل ہماری پہلی ترجیح ہے، امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت میں پاکستان ہی ثالث ہے۔واضح رہے کہ مارکو روبیو کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب فیلڈ مارشل عاصم منیر دورہ ایران مکمل کرکے تہران سے پاکستان کےلیے روانہ ہوچکے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…

3 hours ago

قوم کی حمایت سے دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی دستوں کو…

3 hours ago

آئی ایم ایف شرائط وزارت خزانہ کا اضافی بجٹ گرانٹ پر پابندی کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام…

3 hours ago

کچھ بھی ہوجائے پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے…

3 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 6 دہشتگرد ہلاک 9 مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر…

3 hours ago

ایران دہشت گردی کا سب سے بڑا مرکز تھا اب بدمعاشی نہیں کرسکتا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

3 hours ago