اردو نیوز اپڈیٹس

تھوڑا وقت اور دیں آبنائے ہرمز کھول کر تیل پر قبضہ کر لیں گے ڈونلڈ ٹرمپ کا نیا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تازہ بیان میں دعویٰ کیا ہےامریکا اپنی فوجی قوت کے ذریعے آبنائے ہرمز کھلوا سکتا ہے۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر ایران کی توانائی تنصیبات پر قبضے کا بھی ارادہ بھی ظاہر کیا ہے۔جمعے کے روز اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر جاری پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھاکہ ’کچھ ہی وقت بعد ہم باآسانی آبنائے ہرمز کھول سکتے ہیں، تیل پر قبضہ کر سکتے ہیں اور خوب پیسہ کما سکتے ہیں ۔انہوں نے اس پیغام کا اختتام سوالیہ جملے سے کیا اور لکھا کہ ’یہ پوری دنیا کے لیے ایک تیل کا فوّارہ ثابت ہوگا؟ ۔ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹرمپ انتظامیہ پر معاشی بحران کے پیشِ نظر ایران جنگ کے فوری حل کے لیے دباؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔امریکا اور اسرائیل کے ایران پر مشترکہ فضائی حملوں سے شروع ہونے والی اس جنگ کو تقریباً پانچ ہفتے گزر چکے ہیں۔ایران نے حملوں کے جواب میں دنیا بھر میں تیل کی ترسیل کے اہم ترین راستے ’آبنائے ہرمز‘ کو عملاً بند کر دیا تھا۔ دنیا کی کل تیل کی کھپت کا تقریباً پانچواں حصہ اسی آبی گزرگاہ سے ہو کر گزرتا ہے۔آبنائے ہرمز کی بندش نے خطے سمیت دنیا بھر میں شدید افراتفری پیدا کر رکھی ہے اور عالمی مالیاتی منڈیوں کو بری طرح متاثر کیا ہے جس کی وجہ سے ڈونلڈ ٹرمپ پر اس جنگ کو جلد از جلد ختم کرنے کے لیے عالمی اور داخلی دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔توانائی کی عالمی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے باعث اب اس راستے کو دوبارہ کھولنا دنیا بھر کے لیے اولین ترجیح بن چکا ہے۔واضح رہے کہ جمعرات تقریر میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے سویلین پاور پلانٹس (بجلی گھروں) کو نشانہ بنانے کی دھمکیوں کو دہرایا تھا اور جنگ کے خاتمے کے لیے کوئی واضح ٹائم لائن دینے سے گریز کیا تھا۔ دوسری جانب ایران نے بھی امریکی صدر کے بیانات پر بھرپور جوابی کارروائی کا اعلان کیا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے وزیر اعظم کی ملاقات ملک کی مجموعی سیاسی اور سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ایوانِ…

18 hours ago

وزیراعظم نے آج خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب کرلیا ایمرجنسی لگانے سے متعلق فیصلےکا امکان

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب…

19 hours ago

پاکستان کا امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری ہونے کا انکشاف

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری…

19 hours ago

پیپلز پارٹی کہیں بھی گورنر راج نافذکرنا نہیں چاہتی وزیراعلیٰ سندھ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کہیں بھی گورنر…

19 hours ago

ایران کا معاملہ جلد اور کسی نہ کسی صورت ختم ہو جائیگا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کا معاملہ جلد…

19 hours ago

روس سے ڈیزل خریدنے کا معاہدہ جنگ لمبی کرنے کیلئے سرمایہ کاری ہے زیلنسکی

پاکستان نیوز پوائنٹ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس سے ڈیزل خریدنے…

19 hours ago