پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے فوج کے اعلیٰ افسر، چیف آف آرمی سٹاف، جنرل رینڈی جارج سے استعفیٰ طلب کیا تھا جنہیں اب عہدے سے فارغ کر دیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پینٹاگون کے ایک اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر اس بات کی تصدیق کی کہ جنرل جارج سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے عہدے سے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لیں۔جنرل جارج نے اگست 2023ء سے چیف آف آرمی سٹاف کا منصب سنبھالا ہوا تھا، امریکی جنرل سے ایسے وقت میں استعفیٰ مانگا گیا ہے جب ایران کیخلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ جاری ہے۔خیال رہے کہ ایران جنگ کے دوران ٹرمپ انتطامیہ کے اہم عہدیداروں کے استعفے، برطرفیاں اور تبدیلیاں معمول بنتی جا رہی ہیں، اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اٹارنی جنرل پام بونڈی کو بھی عہدے سے ہٹا دیا ہے۔قبل ازیں 5 مارچ کو ہوم لینڈ سکیورٹی سیکرٹری کرسٹی نوم نے اپنا عہدہ چھوڑ دیا تھا، جبکہ مارچ کے آخری ہفتے میں محکمہ ہوم لینڈ کی ترجمان کیٹی اچاریہ نے بھی استعفی دے دیا تھا۔گزشتہ ماہ کی 17 کو امریکا کے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر کے ڈائریکٹر جو کینٹ نے بھی ایران جنگ پر اختلاف کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ایوانِ…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کہیں بھی گورنر…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کا معاملہ جلد…
پاکستان نیوز پوائنٹ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس سے ڈیزل خریدنے…