اردو نیوز اپڈیٹس

جاپان میں شدید زلزلہ کئی عمارتیں منہدم سونامی الرٹ جاری

پاکستان نیوز پوائنٹ
جاپان کے جنوبی جزیرے کیوشو کے کوماموتو صوبے میں 7.1 شدت کے طاقتور زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے .جس کے نتیجے میں کئی عمارتیں منہدم اور متعدد افراد زخمی ہو گئےغیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جاپانی حکومت نے زلزلے کے بعد کوماموتو، ناگاساکی، کاگوشیما، فوکوؤکا، ساگا، اوئیتا اور میازاکی سمیت جنوبی کیوشو کے متعدد صوبوں میں ہنگامی زلزلہ الرٹ جاری کر دیا۔جاپان کے محکمہ موسمیات نے ابتدائی طور پر ایک میٹر بلند سونامی کی وارننگ بھی جاری کی، تاہم تقریباً 2 گھنٹے بعد سمندر میں غیر معمولی سرگرمی نہ ہونے پر یہ انتباہ واپس لے لیا گیا۔محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق زلزلہ خشکی میں آیا تھا اور اب تک سونامی کی کوئی سرگرمی ریکارڈ نہیں ہوئی، جس کے باعث سمندری صورتحال معمول پر آنے پر تمام متعلقہ انتباہات ختم کر دیئے گئے۔جاپان کی وزیر اعظم سانائے تاکائیچی نے بتایا کہ زلزلے کے بعد متعدد افراد کے زخمی ہونے، عمارتوں کے گرنے، مختلف مقامات پر آگ لگنے، بجلی کی بندش اور بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ متعلقہ ادارے نقصانات کا مکمل جائزہ لے رہے ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔کیوشو الیکٹرک پاور کمپنی کے مطابق زلزلے کے باعث تقریباً 40 ہزار گھروں کی بجلی منقطع ہو گئی، جبکہ ریلوے کمپنی جے آر کیوشو نے حفاظتی اقدامات کے تحت تیز رفتار بلٹ ٹرین سمیت تمام اہم ریل سروسز عارضی طور پر بند کر دی ہیں۔زلزلے سے متاثرہ علاقے میں دنیا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے پیداواری مراکز بھی واقع ہیں، جن میں سونی اور دنیا کی سب سے بڑی چپ ساز کمپنی ٹی ایس ایم سی شامل ہیں۔ سونی نے اپنے کارخانوں کی صورتحال کا جائزہ لینے کی تصدیق کی ہے، جبکہ ٹی ایس ایم سی کی جانب سے فوری طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔جاپان کے جوہری ریگولیٹری ادارے نے کہا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں موجود جوہری بجلی گھروں میں کسی غیر معمولی صورتحال یا تابکاری کے اخراج کی اطلاع نہیں ملی۔

واضح رہے کہ جاپان بحرالکاہل کے گرد واقع “رنگ آف فائر” میں واقع ہے، جہاں دنیا کے تقریباً 20 فیصد ایسے زلزلے آتے ہیں جن کی شدت 6.0 یا اس سے زیادہ ہوتی ہے۔ تقریباً 10 سال قبل بھی کوماموتو میں آنے والے تباہ کن زلزلے میں 275 افراد ہلاک اور 2 ہزار 739 زخمی ہوئے تھے

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے گورنر پنجاب کی اہم ملاقات پنجاب کے انتظامی امورپر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…

9 hours ago

احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا وزیر خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…

9 hours ago

اسحاق ڈار کا فیول اسکیم کا جائزہ ایس ایم ایس کے ذریعے فیول ٹوکنز کے استعمال کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…

9 hours ago

حوثیوں کےحملے پاکستان کیساتھ مکہ معاہدےکے تحت سعودی عرب کی عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے ترک وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…

9 hours ago

اطالوی وزیرِاعظم کا اسکولوں میں نقاب اور برقع پہننے پر پابندی لگانے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…

9 hours ago

یورپی ملک میں خفیہ میٹنگ امریکا دوبارہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ایران کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…

10 hours ago