پاکستان نیوز پوائنٹ
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے سرمایہ کار اس ہفتے امریکی مرکزی بینک فیڈرل ریزرو کے شرحِ سود سے متعلق اہم فیصلے کے منتظر ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سونے کی قیمت میں تقریباً 0.8 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد فی اونس قیمت تقریباً 4,040 امریکی ڈالر تک آ گئی، اس طرح گزشتہ سیشن میں ہونے والا معمولی اضافہ بھی ختم ہو گیا۔ ماہرین کے مطابق سرمایہ کار اپنی حکمتِ عملی مرتب کر رہے ہیں کیونکہ فیڈرل ریزرو کو ایک مشکل صورتحال کا سامنا ہے۔ ایک جانب جون کے دوران مہنگائی کی شرح توقعات سے کم رہی، جبکہ دوسری جانب امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافے نے افراطِ زر کے خدشات کو دوبارہ بڑھا دیا ہے۔ادھر مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی میں عارضی کمی نے بھی محفوظ سرمایہ کاری سمجھے جانے والے سونے کی طلب پر دباؤ ڈالا، جس کے نتیجے میں قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بدھ کو فیڈرل ریزرو کے شرحِ سود سے متعلق فیصلے کے بعد عالمی مالیاتی منڈیوں، خصوصاً سونے کی قیمتوں، میں مزید اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آ سکتا ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…
پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…
پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…
پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…