اردو نیوز اپڈیٹس

جتنی رقم اٹھا سکتے ہو اٹھا لو کمپنی کے مالک نے ملازمین میں انوکھے انداز سے بونس تقسیم کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
تصور کریں کہ آپ کے دفتر میں ایک میز پر کروڑوں بلکہ اربوں روپے بچھا دیے جائیں اور کہا جائے کہ مخصوص وقت تک جتنی رقم اٹھا سکتے ہیں، اٹھا لیں تو پھر؟یقین کرنا مشکل ہوگا مگر چین میں ایک کمپنی کے مالک نے اس انوکھے خیال کو حقیقت بنا دیا۔کمپنی کے مالک نے ملازمین میں 18 کروڑ یوآن (7 ارب پاکستانی روپے سے زائد) روپے تقسیم کیے۔ہینان کوانگ شان کرین کو لمیٹڈ کمپنی کو 27 کروڑ یوآن کا کا منافع ہوا تھا۔اس کمپنی کی سالانہ تقریب کے موقع پر 6 کروڑ (2 ارب پاکستانی روپے سے زائد) یوآن نقد بونس کے طور پر تقسیم کیے گئے۔ایونٹ کے موقع پر 7 ہزار کے قریب افراد کے لیے 800 میزیں لگائی گئیں۔کمپنی کے ملازمین کو اسٹیج پر بلا کر انعامات دیے گئے جبکہ دیگر کو کہا گیا کہ میزوں پر موجود جتنی رقم وہ اٹھا سکتے ہیں، اٹھا کر گھر لے جائیں۔میزوں پر نوٹوں کے بنڈل موجود تھے اور انہیں مخصوص وقت تک رقم اٹھانے کا موقع دیا گیا۔تقریب کے دوران کمپنی کے مالک چوئی پی جون نے فنانس ڈیپارٹمنٹ کے کہا کہ ہم واشنگ مشینیں کیوں دے رہے ہیں، کیا آپ کو معلوم نہیں سونا کتنا مہنگا ہوگیا ہے، تو نقد رقم لائی جائے اور ہر ایک کو مزید 20 ہزار یوآن دیے جائیں۔یہ کمپنی ستمبر 2002 میں قائم کی گئی تھی اور کرینیں تیار کرنے کے علاوہ دیگر مصنوعات تیار کرتی ہے اور 130 سے زائد ممالک میں اس کا کاروبار پھیلا ہوا ہے۔چوئی پی جون نے اس سے قبل 2024 میں کمپنی کے ملازمین میں 17 کروڑ یوآن بونس کے طور پر تقسیم کیے تھے۔مارچ 2025 میں عالمی یوم خواتین کے موقع پر کمپنی نے 2 ہزار خواتین ملازمین میں 16 لاکھ یوآن تقسیم کیے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودیہ کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا وزیراعظم کی سعودی ائیرپورٹس پر حملوں کی شدید مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی…

16 hours ago

مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا ترجمان پاک فوج

پاکستان نیوز پوائنٹ افواجِ پاکستان کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے…

16 hours ago

سعودی عرب پر حملے پاکستان کے لیے تشویش کا باعث ہیں ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب…

16 hours ago

فیصل کریم کنڈی کا سہیل آفریدی کو مستعفی ہونے کا مشورہ لانگ مارچ پر تنقید

پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ کو مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا. لانگ…

16 hours ago

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 7 خوارج ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات…

16 hours ago

ٹرمپ کا وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ٹرمپ نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ امریکا 3…

16 hours ago