اردو نیوز اپڈیٹس

جعلی ادویات کی فروخت ڈرگ کنٹرول بورڈ نے 5 ادویات سے متعلق الرٹ جاری کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
: پنجاب کے میڈیکل اسٹورز پر جعلی اور غیرمعیاری ادویات کی فروخت کے بعد پنجاب ڈرگ کنٹرول بورڈ نے5 ادویات سے متعلق الرٹ جاری کردیا۔ٹیسٹنگ میں انکشاف ہوا کہ ادویات کےمخصوص بیچز جعلی اور غیرمعیاری نکلے۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ ہڈیوں اور کیلشیم کےمخصوص ملٹی وٹامن جعلی نکلے، اسلام آبادکی فارماسوٹیکل کمپنی کی جعلی ملٹی وٹامنزکی میڈیکل اسٹورزمیں فروخت ہورہی ہے۔ڈرگ کنٹرول بورڈ کے مطابق کھانسی کا معروف سیرپ غیرمعیاری اور ملاوٹ شدہ نکلا، اس کے علاوہ درد کامخصوص انجیکشن بھی غیرمعیاری نکلا، انجیکشن میں ذرات کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔ڈرگ کنٹرول بورڈ کی رپورٹ کے مطابق درد کا انجیکشن لاہور جب کہ کھانسی کا سیرپ کراچی میں تیار کیا گیا۔اس کے علاوہ جانوروں کے استعمال ہونے والے دو انجیکشنز بھی غیرمعیاری پائے گئے، ادویات میں اصل اجزا کی مقدار معیار کے مطابق نہیں پائی گئی، جانوروں کی ادویات لاہور اور کراچی کی فارماسوٹیکل کمپنیوں نے تیار کیں۔دوسری جانب محکمہ صحت پنجاب نے ادویات کو میڈیکل اسٹورز سے فوری واپس منگوانے کا حکم دے دیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

23 hours ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

24 hours ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

24 hours ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

24 hours ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

24 hours ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

24 hours ago