اردو نیوز اپڈیٹس

جعلی ڈاکٹر نے دل کی سرجری کرکے 7 مریضوں کی جان لےلی

پاکستان نیوز پوائنٹ
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ایک اسپتال میں جعلی ڈاکٹر نے دل کی سرجری کرکے 7 مریضوں کی جان لےلی۔بھارتی میڈیا کے مطابق دموہ شہر میں قائم اسپتال میں ایک ماہ کے دوران 7 اموات کی اطلاعات نے علاقے میں خطرے کی گھنٹی بجا دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق این جان کیم نامی ایک شخص نے کرسچن مشنری اسپتال میں ملازمت اختیار کی اور خود کو مشہور ماہر امراض قلب ظاہر کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر جان کیم نے دل کے مرض میں مبتلا مریضوں کی سرجری کی جو بعد میں دم توڑ گئے، جس کے بعد ڈاکٹر کے جعلی ہونے کا الزام لگایا گیا اور انتظامیہ نے تحقیقات شروع کی جس میں انکشاف ہوا ہے کہ ڈاکٹر کا اصل نام نریندر وکرمادتیہ یادو ہے۔میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ ضلعی تفتیشی ٹیم نے بھی حرکت میں آتے ہوئے اسپتال سے تمام دستاویزات ضبط کرلیے اور معلوم ہوا کہ جعلی ڈاکٹر نے مشہور برطانوی ڈاکٹر سے ملتے جلتے جعلی دستاویزات جمع کرائے تھے جبکہ ملزم پر حیدرآباد میں درج ایک فوجداری مقدمہ سمیت متعدد تنازعات میں ملوث ہونے کا الزام بھی ہے۔اسی حوالے سے ایک وکیل اور چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کے ضلعی صدر دیپک تیواری نے دعویٰ کیا تھا کہ سرکاری طور پر مرنے والوں کی تعداد 7 ہے، لیکن اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے اور اسی سلسلے میں وہ عدالت میں شکایت بھی درج کروا چکے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے کے زیر التوا ٹیکس کیسز کے فوری فیصلے ناگزیر ہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے کے زیر التوا…

14 hours ago

عالمی برادری فلسطینی شہریوں کو اسرائیلی مظالم سے بچانے کیلیے فیصلہ کن اقدام کرے ترجمان وزارت خارجہ شفقت علی خان

پاکستان نیوز پوائنٹ وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان…

14 hours ago

جو ہمارے پاس پیسے وہ صحیح جگہ خرچ ہورہے ہیں وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اڑان پاکستان کی تقریب سے…

14 hours ago

کیا 9 مئی پر ادارے نے کسی کا احتساب کیا؟ جسٹس حسن اظہر رضوی

پاکستان نیوز پوائنٹ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں زیر سماعت فوجی عدالتوں میں سویلینز…

14 hours ago

سیکیورٹی فورسز نے سوات میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 4 خارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سیکیورٹی فورسز نے سوات میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 4 خارجی دہشت…

14 hours ago

شہرِ قائد میں نان اور روٹی کی قیمتیں بھی کم کردی گئیں

پاکستان نیوز پوائنٹ کمشنر کراچی نے آٹے کے بعد نان اور چپاتی کی قیمتیں بھی…

14 hours ago