پاکستان نیوز پوائنٹ
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے 254 رہنماؤں اور کارکنوں پر فرد جرم عائد کردی۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں جناح ہاؤس حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی۔ عدالت نے جناح ہاؤس حملےکے مقدمے میں 254 ملزمان پر فرد جرم عائدکردی۔ عدالت کی جانب سے عالیہ حمزہ، روبینہ جمیل، خدیجہ شاہ، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ اور محمود الرشید سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کی گئی۔
ملزمان نے صحت جرم سے انکارکیا ہے۔ جناح ہاؤس حملےکے دو ملزم وفات پا چکے ہیں جب کہ مقدمے میں 10 ملزمان کو اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف زرداری کے درمیان اہم ملاقات…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت رہائشی شعبے میں سرمایہ کاری…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے امریکا اور ایران مذاکرات میں ثالثی کی تصدیق کر دی۔سماجی…
پاکستان نیوز پوائنٹ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے حکومت پاکستان کو میمورنڈم…
پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی ومقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار…