اردو نیوز اپڈیٹس

ملک کیخلاف پروپیگنڈا ناقابل برداشت ایسی حرکتیں کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے عطاء تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں ملک کے خلاف پروپیگنڈا ناقابل برداشت ہے، ایسی حرکت کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال میں پاکستان کا کلیدی کردار اب واضح طور پر سامنے آ رہا ہے جبکہ عالمی برادری پاکستان کی سفارتی کوششوں کو تسلیم کر رہی ہے، وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سفارتی محاذ پر پاکستان کا لوہا منوایا، جبکہ ہمسایہ ملک بھارت پاکستان کی سفارتی کامیابیوں سے پریشان ہے۔وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا میں مؤثر اور بھرپور آواز کے طور پر سامنے آیا اور جنیوا اجلاس میں غیر معمولی صورتحال دیکھنے میں آئی۔انہوں نے واضح کیا کہ کوئی سیاسی لیڈر ملک سے بڑا نہیں، تنقید سب کا حق ہے، لیکن ملک کا وقار داؤ پر نہیں لگایا جا سکتا، قومی مفاد سب سے مقدم ہے اور کوئی سیاسی جماعت یا شخصیت ملک سے مقدم نہیں ہو سکتی۔ان کا کہنا تھا کہ ہم سب مملکت پاکستان کے مرہون منت ہیں، اور سیاسی مخالفت میں ملک کی تضحیک ناقابل برداشت ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ معرکہ حق کی فتح نے پاکستان کا مقام بڑھایا ہے، موجودہ صورتحال میں ملک کے خلاف پروپیگنڈا قابل قبول نہیں اور شخصیت یا انا پرستی ملک کے لیے نقصان دہ ہے، انہوں نے ملک کیخلاف بات کرنے والوں کو شرم آنے کی تلقین بھی کی۔عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کو نائیکوپ پر پاکستان آنے کا کہا گیا تاہم وہ نائیکوپ کے بجائے دیگر ذرائع پر لگے رہے، پاکستان کو دنیا بھر میں ایک ذمہ دار ملک سمجھا جاتا ہے اور پی ٹی آئی نے اپنے دور میں ملک کو ڈیفالٹ کے دھانے پر لا کھڑا کیا، یہاں تک کہ دعائیں کی گئیں کہ پاکستان ڈیفالٹ کر جائے، لیکن شہباز شریف حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی صورتحال کی پوری دنیا نے تعریف کی ہے، برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے، اگر پاکستان ڈیفالٹ کر جاتا تو سب کا نقصان ہوتا، 2024 میں پی ٹی آئی نے پاکستان کا جی ایس پی پلس سٹیٹس واپس لینے کی کال دی جس سے ایکسپورٹرز کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بعض عناصر بیرون ملک پاکستان کے خلاف مہم چلاتے رہے، انہوں نے عارف اجاکیہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ برطانیہ میں بھارت کے حق میں کمپین چلاتے اور پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرتے رہے ہیں، جبکہ زلفی بخاری اینڈ کمپنی پر بھی پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے اسرائیل کی مذمت نظر نہیں آئی، یہ لوگ پاکستان کے خلاف جتنی سازش کریں گے پاکستان اتنا ہی اوپر جائے گا، پی ٹی آئی نے اپنے دور میں پچاس لاکھ گھروں کا نعرہ لگایا لیکن چار سال میں ملک کو شدید نقصان پہنچایا۔وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کو لیٹر لکھنا اور پاکستان کے ڈیفالٹ کی دعائیں کرنا پی ٹی آئی کا وطیرہ رہا ہے، ایسی سازشوں کی نہ کوئی گنجائش ہے اور نہ ہی اس طرح کی کوئی گنجائش چھوڑیں گے، پاکستان ان تمام کوششوں کے باوجود مضبوط رہے گا۔مزید برآں، انہوں نے کہا ہے کہ اوچھے ہتھکنڈے اور بھونڈی حرکتیں پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتیں، ان کا مکروہ چہرہ پوری دنیا دیکھ رہی ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ٹرمپ کی بھارتی جارحیت پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئرکردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…

13 hours ago

وزیراعظم کاپاکستان بحریہ کو آبدوز ہنگور کےپہلےکامیاب براہ راست ہتھیاروں کےتجربے پرخراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…

13 hours ago

پاکستان نے نورستان سے متعلق افغان طالبان حکومت کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…

13 hours ago

وزیر داخلہ منتخب نمائندے ہوتے تو جانتے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں اسپیکر کے پی اسمبلی

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…

13 hours ago

پاک بحریہ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ طویل فاصلے تک مار کرنے والا شپ کروز میزائل فائر کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…

13 hours ago

ایران ایک معاہدہ چاہتا ہے اور مجھے بھی ڈیل کرنا پسند ہےامریکی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…

13 hours ago