اردو نیوز اپڈیٹس

آئی ایم ایف نے پاکستان کو میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز ڈرافٹ بھیج دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے حکومت پاکستان کو میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز کا ڈرافٹ فراہم کر دیا، اس ڈرافٹ پر اتفاق رائے پیدا ہونے کے بعد سٹاف لیول معاہدہ طے پا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا تکنیکی وفد آئندہ ماہ کے آخری ایام میں پاکستان آئے گا تاکہ 2026-27 کے بجٹ پر مذاکرات مکمل کیے جا سکیں۔ ڈرافٹ میں وزارت خزانہ، وزارت توانائی، وزارت پٹرولیم اور ایف بی آر کے لیے اہداف مقرر کیے گئے ہیں، اس کے علاوہ اوگرا، نیپرا، ایس ای سی پی، صوبائی انتظامیہ اور زرعی آمدن پر انکم ٹیکس کے نئے اہداف بھی شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ MEFP پر متفق ہونے کے بعد ڈرافٹ آئی ایم ایف کو واپس ارسال کیا جائے گا، تاہم گیس سیکٹر کے گردشی قرضے کو ایڈجسٹ کرنے کا حکومتی پلان MEFP کا حصہ نہیں بنایا گیا۔ ٹیکنیکل مشن آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری میں مکمل معاونت فراہم کرے گا اور 2026-27 کے بجٹ میں تمام تر آئی ایم ایف کے تخمینوں اور سٹڈی کی بنیاد پر تیاری کی جائے گی، آئی ایم ایف تکنیکی وفد مئی کے دوران تک پاکستان میں قیام کرے گا تاکہ بجٹ کی تیاری میں رہنمائی فراہم کی جا سکے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ٹرمپ کی بھارتی جارحیت پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئرکردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…

14 hours ago

وزیراعظم کاپاکستان بحریہ کو آبدوز ہنگور کےپہلےکامیاب براہ راست ہتھیاروں کےتجربے پرخراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…

14 hours ago

پاکستان نے نورستان سے متعلق افغان طالبان حکومت کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…

14 hours ago

وزیر داخلہ منتخب نمائندے ہوتے تو جانتے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں اسپیکر کے پی اسمبلی

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…

14 hours ago

پاک بحریہ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ طویل فاصلے تک مار کرنے والا شپ کروز میزائل فائر کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…

14 hours ago

ایران ایک معاہدہ چاہتا ہے اور مجھے بھی ڈیل کرنا پسند ہےامریکی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…

14 hours ago