اردو نیوز اپڈیٹس

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت رہائشی شعبے کے فروغ پر اہم اجلاس

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت رہائشی شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ، کم لاگت گھروں کی فراہمی اور روزگار میں اضافے سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا ۔وزیرِ اعظم کا کہنا ہےکہ اپنا گھر ہر شہری کا حق ہے اور آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، رہائشی شعبے میں سرمایہ کاری کی وسیع استعداد سے فائدہ اٹھانے کیلئے رکاوٹیں دور کی جائیں گی۔ وزیرِ اعظم نے بیرونی سرمایہ کاروں اور سمندر پار پاکستانیوں کی سرمایہ کاری کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تعمیرات کے شعبے میں سرمایہ کاری سے معیشت کا پہیہ چلے گا اور روزگار کے لاکھوں مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ تعمیرات و رہائشی شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے قابلِ عمل حکمت عملی مرتب کر کے عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور اس میں پبلک و پرائیویٹ سیکٹر سمیت صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو شامل کیا جائے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ بیرونی سرمایہ کاروں اور سمندر پار پاکستانیوں کیلئے خصوصی اقدامات، قانونی اصلاحات اور کم لاگت رہائشی منصوبوں کیلئے قرضوں کے نظام پر کام جاری ہے۔ بینکوں کو آئندہ مرحلے میں اہداف دیے جائیں گے جبکہ مارگیج فنانس کے مکمل ایکو سسٹم اور ڈویلپر لیڈ فنانسنگ کے جامع نظام کی تیاری بھی جاری ہے۔ وزیرِ اعظم نے رہائشی تعمیرات کے شعبے کی ترقی کیلئے جامع اقدامات کو جلد حتمی شکل دے کر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں وفاقی وزراء، اٹارنی جنرل، گورنر اسٹیٹ بینک، صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے نمائندوں سمیت نجی شعبے کے ماہرین اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ٹرمپ کی بھارتی جارحیت پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئرکردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…

12 hours ago

وزیراعظم کاپاکستان بحریہ کو آبدوز ہنگور کےپہلےکامیاب براہ راست ہتھیاروں کےتجربے پرخراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…

12 hours ago

پاکستان نے نورستان سے متعلق افغان طالبان حکومت کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…

12 hours ago

وزیر داخلہ منتخب نمائندے ہوتے تو جانتے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں اسپیکر کے پی اسمبلی

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…

12 hours ago

پاک بحریہ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ طویل فاصلے تک مار کرنے والا شپ کروز میزائل فائر کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…

12 hours ago

ایران ایک معاہدہ چاہتا ہے اور مجھے بھی ڈیل کرنا پسند ہےامریکی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…

13 hours ago