پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران نے 15 نکاتی امریکی تجاویز کا باضابطہ جواب بھجوادیا ہے اور اب امریکا کے ردعمل کا انتظار کر رہا ہے۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی عہدیدار نے کہا کہ جنگ بندی کی امریکی تجاویز یک طرفہ اور غیر منصفانہ ہیں، صرف اسرائیلی اور امریکی مفاد میں ہیں۔ایرانی عہدیدار کے مطابق پاکستان کے ذریعے ملی امریکی تجاویز کا جائزہ لیا، پاکستان کو مؤقف دیا تھا کہ امریکی تجاویز میں ضروری تقاضوں کی کمی ہے، ابھی تک مذاکرات کے لیے کوئی انتظام نہیں ہوا ہے، اس مرحلے پر بات چیت کا کوئی منصوبہ ابھی نظر نہیں آتا۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکا حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرے تو راستہ نکالا جا سکتا ہے، سفارت کاری کا عمل رکا نہیں ہے، امریکا اور ایران کے درمیان پاکستان اور ترکیے اتفاق پیدا کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ایرانی عہدیدار کا کہنا تھاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی سے پہلے ایران نے 15 نکاتی امریکی تجاویز کا باضابطہ جواب بھجوادیا ہے۔دوسری جانب ایرانی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایران اب امریکا کے ردِعمل کا انتظار کر رہا ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…
پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…