اردو نیوز اپڈیٹس

جنگ ختم کرنی ہے تو ہمارے حقوق تسلیم نقصانات کا معاوضہ ادا کرو ایرانی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ جنگ ختم کرنی ہے تو ایران کے جائز حقوق تسلیم کرو اور نقصانات کا معاوضہ ادا کرو۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ انہوں نے روس اور پاکستان کے رہنماؤں سے بات کرتے ہوئے خطے میں امن کے لئے ایران کے عزم کا دوبارہ اعادہ کیا ہے۔ مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ اس جنگ جسے صیہونی حکومت اور امریکا نے بھڑکایا ہے کو ختم کرنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ ایران کے جائز حقوق کو تسلیم کیا جائے، اسے ہونے والے نقصانات کا معاوضہ ادا کیا جائے اور مستقبل میں کسی بھی جارحیت کے خلاف مضبوط بین الاقوامی ضمانتیں دی جائیں۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران میں نشانہ بنانے کیلئے اب کچھ نہیں بچا، جب چاہوں گا ایران جنگ ختم ہوجائے گی۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہوجائے گی، جنگ بہت حد تک اپنے اہداف تک پہنچ چکی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکی فوج نے توقع سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے اور کارروائی منصوبے سے بھی آگے بڑھ رہی ہے، ان کے مطابق چھ ہفتوں کے اصل منصوبے کے مقابلے میں بھی زیادہ نقصان پہنچایا جا چکا ہے۔ دوسری جانب ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے خلیج میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو میزائل اور ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 100 امریکی فوجی زخمی ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق ایران کا کہنا ہے کہ اس نے کویت میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملے کئے، جن میں العدیری ہیلی کاپٹر بیس، محمد الاحمد نیول بیس اور علی السالم ایئر بیس شامل ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…

8 hours ago

قوم کی حمایت سے دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی دستوں کو…

8 hours ago

آئی ایم ایف شرائط وزارت خزانہ کا اضافی بجٹ گرانٹ پر پابندی کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام…

8 hours ago

کچھ بھی ہوجائے پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے…

8 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 6 دہشتگرد ہلاک 9 مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر…

8 hours ago

ایران دہشت گردی کا سب سے بڑا مرکز تھا اب بدمعاشی نہیں کرسکتا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

8 hours ago