اردو نیوز اپڈیٹس

روس نے ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں کو غیر ذمہ دارانہ قرار دے دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
روس نے ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ روس مشرق وسطیٰ میں محاذ آرائی ختم کرنے کیلئے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور امریکا سے ایران کے خلاف جارحیت ختم کرنے، مذاکرات پر واپس آنے کا مطالبہ کیا۔ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایرانی تنازعے میں بے قابو اضافہ گہری تشویش کا باعث ہے، امریکی اور اسرائیلی حملوں سے ایران کے بوشہر نیوکلیئر پاور پلانٹ کو خطرہ لاحق ہے۔روسی وزارت خارجہ کے مطابق بوشہر نیوکلیئر پلانٹ کے قریب چند کلومیٹر کے فاصلے پر دھماکے ہو رہے ہیں، حملوں سے ایران میں آئی اے ای اے کی نگرانی کے عمل میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے۔ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ ماسکو عالمی جوہری توانائی ایجنسی سے صورتحال کا غیرجانبدار اور تکنیکی جائزہ لینے کا مطالبہ کرتا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…

7 hours ago

قوم کی حمایت سے دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی دستوں کو…

8 hours ago

آئی ایم ایف شرائط وزارت خزانہ کا اضافی بجٹ گرانٹ پر پابندی کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام…

8 hours ago

کچھ بھی ہوجائے پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے…

8 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 6 دہشتگرد ہلاک 9 مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر…

8 hours ago

ایران دہشت گردی کا سب سے بڑا مرکز تھا اب بدمعاشی نہیں کرسکتا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

8 hours ago